جکارتا۔۔۔ انڈونیشیا میں شدید اور اسکے بعد سونامی کے باعث 384 افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہو گئے ۔ حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے جن کے نتیجے میں 384 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ ہزاروں لاپتہ ہو گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 درجے ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے بعد آنے والی سونامی لہروں نے ساحلی علاقوں میں قائم مکانوں اور عمارتوں کو متاثر کیا ۔ زلزلے کے بعد بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے.
جمعے کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی دو میٹر لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی۔
حکام نے 384 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام ہلاکتیں پالو شہر میں ہوئی ہیں۔
شہر میں زلزلے اور پھر سونامی کے نتیجے میں تباہی ہوئی ہے اور سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاشیں شہر کی گلیوں میں پڑی ہیں جبکہ عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔
شہر میں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے عارضی مراکز بنائے گئے ہیں کیونکہ شہر کے ہسپتال کو بھی زلزلے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔
پالو شہر کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا ہے تاہم حکام اڈے پر کئی فوجی ہوائی جہازوں کو اتارنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں امدادی سامنا تھا۔