قاہرہ -۱۷/جون : اخوان المسلمین کے عظیم رہنما سابق مصری صدر محمد مرسی آج دوران سماعت کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔ مصر کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مرسی ایک سماعت کے دوران بے ہوش ہوگئے اور بعدازاں ان کا انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون..

مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق صدر محمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت میں انتقال کر گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وہ کورٹ میں پیشی کے بعد بیہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق مصر کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔
دوسری خبر ایجنسی ‘اے پی’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
مشرق وسطیٰ میں عرب سپرنگ کے نامے سے چلنے والی تبدیلی کی لہر کے بعد محمد مرسی 2012 میں صدر منتخب ہوئے لیکن فوج نے ایک برس بعد ان کی حکومت کو ختم کر کے انھیں جیل میں بند کر دیا تھا۔اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے محمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے 2011 میں اسلامی شدت پسندوں کو جیل سے بھاگنے میں مدد کی جس پر انھیں سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا جسے ملک کی اعلی ترین عدالت نے ختم کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔. تفصیلات کا انتظار….


#BREAKING Former Egyptian president Mohamed Morsi dies, according to state media pic.twitter.com/P2OXrJff7j
— AFP news agency (@AFP) June 17, 2019
