نئی دہلی: شیوسینا کے نام اور نشان کو لے کر ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کیمپ میں جاری بحث کے درمیان الیکشن کمیشن نے شیو سینا کا نام اور اس کے نشان ‘تیر کمان’ کو ضبط کر لیا ہے۔
اس کے بعد شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے کیمپ نے ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے تین ناموں اور نشانوں کی فہرست دی ہے۔ یہ اطلاع الیکشن کمیشن سے متعلقہ ذرائع نے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا، ‘شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے’ نام کے لیے پہلا انتخاب ہے، جب کہ ‘شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے’ دوسرا انتخاب ہے۔ انتخابی نشان کے لیے پہلا انتخاب ‘ترشول’ ہے اور ‘طلوع ہوتا سورج’ دوسرا انتخاب ہے۔