نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) مسلم فریق نے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے پیر کو دعوی کیا کہ ہندو فریق یہ ثابت کرنے میں نااہل ہے کہ اہم گنبد ہی بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔
مسلم فریق کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سامنے یہ بات اجودھیا کی متنازعہ زمین کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے سال 2010 کے فیصلے کے خلاف عرضی پر سماعت کے دوران کہی۔
واضح رہے کہ رام جنم بھومی۔ بابری مسجد متنازعہ زمین معاملے میں ثالثی کا عمل ناکام ہونے کے بعد سپریم کورٹ 6 اگست سے سارے معاملے کی روازنہ کی بنیاد پر سماعت کررہی ہے۔
ڈاکٹر دھون نے کہا کہ ’’ان کی مہم اس بنیاد پر ہے کہ ہندو فریق نے سال 1989 سے قبول کیا تھا کہ انہیں پوجا کرنے کا صرف روایتی حق ہے۔ نیاس من گھڑت ہے اور یہ سماجی اور سیاسی لوگوں کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔‘‘