لڑکی کی پہلے کی آبروریزی ، پھر انسٹاگرام پرفحش تصویریں شیئر کردی

تھانہ:مہاراشٹر کے تھانہ ضلع سے پولیس نے 22 سالہ آبروریزی کے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم پیشہ سے باورچی ہے اور اس پر 20 سالہ لڑکی کی آبروریزی اور اس کی فحش تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کا الزام لگا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اترا کھنڈ کے ٹہری – گڑھوال ضلع کا رہنے والا ہے ۔ اس کا نام گروچرن پریتم ساہا ہے ۔ وہ تھانہ کے ایک ہوٹل میں باورچی کے طور پر کام کرتا تھا ۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ وقت پہلے ملزم نے شہر میں انگریزی سکھانے والی کلاس میں داخلہ لیا تھا ، جہاں پر 20 سالہ لڑکی بھی آتی تھی ۔ نوپاڑا پولیس تھانہ کے سینئر افسر انل مانگلے کے مطابق اس سال اپریل میں ملزم لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر ایک لاج میں لے گیا ، جہاں اس نے اس کی مبینہ طور پر آبروریزی کی اور کچھ قابل اعتراض تصاویر کھینچ لیں ۔

ملزم نے یہ تصویریں لڑکی کے بھائی اور اس کے دوستوں کے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کردیں ۔ اس کے بعد لڑکی نے گزشتہ ہفتہ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ جانچ کے دوران پولیس نے ملزم کو ہفتہ کو اترا کھنڈ سے گرفتار کرلیا ۔ اس کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading