ناندیڑ:27 اگست۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ کئی مہینوں سے بندناندیڑ کے تمام مذاہب کے عبادت گاہوں کو کھلوانے کیلئے تمام مذاہب کے نمائندوں نے آج ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم سونپا۔ جس میں مانگ کی گئی کہ تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ونچت بہوجن اگھاڑی نے تمام مذاہب کی اس اپیل کو حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اور تمام عبادت خانوں کو 31 اگست تک کھول دینے کی اجازت دینے کی مانگ کی۔اجازت نہ دینے پر احتجاج کا راستہ اپنانے کا انتباہ دیا گیا۔
مذہبی رہنماو¿ں کے اس وفد میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے لیڈر فاروق احمد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ مذہبی عبادت خانوں کو کھلوانے کیلئے ونچت بہوجن آگھاڑی کی کوششوں سے تمام مذاہب کے نمائندوں کی ایک سمیتی، "سرو دھرم سمیتی "تشکیل دی گئی ہے۔ سمیتی نے کرونا کی روک تھام کیلئے کی جارہی ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش بھی کی۔ اور کرونا کے اس مشکل دور میں لوگوں کو مایوس ہونے سے بچانے کیلئے عبادت خانوں کا رخ کرنے کو ضروری بھی قراردیا۔اس موقع پر کرشنا گورو بیرلیکر‘ گورو دانڈے گاونکر ‘ سردارمہندرسنگھ جی پیدل‘ستپال سنگھ جی لانگری ‘مفتی خالد شاکرقاسمی ‘ مولانا عبدالعظیم رضوی ‘ پھنتے جی پیا بودھی جی ‘ ٹی ایم جارج ‘ سہاس پجاری موجود تھے۔