آئی ایم ڈی موسم کی تازہ اطلاع: پھر ایک بڑا خطرہ، کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا ہائی الرٹ، آئندہ 48 گھنٹے خطرناک، مہاراشٹر کے لیے نیا انتباہ

ممبئی::محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی ریاستوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کی کئی علاقوں میں اگلے دو دنوں کے دوران بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب جنوبی ہند میں اس مدت کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش اور دیگر ریاستوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی ہے۔ راجستھان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، ایسا محکمہ موسمیات نے بتایا ہے۔

مہاراشٹر میں کیا صورتحال ہے؟

دریں اثناء مہاراشٹر میں اگلے ایک سے دو دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں کے لیے محکمہ موسمیات نے "ییلو الرٹ” جاری کیا ہے۔ ریاست میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق کوکن کے رائےگڑھ، سندھودرگ، ٹھانے اور پالگھر اضلاع میں آج بارش کا ییلو الرٹ ہے، ان علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری طرف، وسطی مہاراشٹر میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ناسک، نندربار، جلگاؤں اور دھولے ان چار اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ احمد نگر ضلع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا انتباہ دیا گیا ہے۔

مرہٹواڑہ میں بھی بارش کا انتباہ

گزشتہ چند مہینوں کے دوران مرہٹواڑہ کو بارش نے بری طرح متاثر کیا ہے۔ ریاست میں امسال سب سے زیادہ بارش مرہٹواڑہ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے یہاں کی زراعت کو بھاری نقصان پہنچا ہے، مگر بارش کا سلسلہ ابھی بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ایک بار پھر مرہٹواڑہ میں بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading