محمد اظہر الدین کے وزیر بننے میں بی جے پی نے پیدا کی رکاوٹ، الیکشن کمیشن کے سامنے شکایت درج

حیدر آباد:کانگریس لیڈر محمد اظہرالدین کو تلنگانہ کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ انھیں کابینہ وزیر بنائے جانے کی خبریں سامنے ا? رہی ہیں، لیکن
بی جے پی نے اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ 11نومبر کو ہونے والے جبلی ہلز ضمنی انتخاب سے قبل اقلیتوں کو خوش کرنے کی
کوشش ہے۔بی جے پی کی ریاستی انتخابی امور کی کمیٹی کے سربراہ مری ششی دھر ریڈی اور بی جے پی رکن اسمبلی پایل شنکر نے تلنگانہ کے چیف الیکٹورل افسر
کو خط لکھ کر کہا کہ اظہر الدین کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ماڈلکوڈ ا?ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ ”ہمیں
ابھی ٹی وی اور اخبارات کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ محمد اظہرالدین کو وزارتی
عہدہ دینے کی تجویز ہے۔“ اس میں مسلمانوں کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ یہ مبینہ تجویز ووٹرس کے ایک طبقہ کو لبھانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جن کی
جبلی ہلز سیٹ پر ووٹرس کے لحاظ سے تقریباً 22 فیصدآبادی مانی جاتی ہے۔ بی
جے پی لیڈران نے ایسے کسی بھی فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading