ڈھونگی بابا آصف نوری نے خودکشی کرلی

2 97

379a364f-6667-4ba5-a5e4-266179804a17.jpg

پربھنی:6نومبر۔(ورق تازہ نیوز) پربھنی شہرکے ڈھونگی بابا آصف نوری نے آج صبح اپنے آبائی مکان واقع کالا بابر پلاٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ہے ۔اسکی خودکشی کی وجوہات کا تادم تحریر کوئی علم نہیں ہوسکا. چند ماہ قبل اُس کے خلاف پربھنی پولس اسٹیشن میں لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کامقدمہ درج کیاگیاتھا ۔تفصیلات کےمطابق پربھنی شہر کے درگاہ روڈ پر رہنے والے باباآصف نوری کچھ چند ماہ سے موضوع بحث بنے ہوئے تھے ۔ کیونکہ اُن پر کچھ لڑکوں نے جنسی بدفعلی کا الزام عائدکیاتھا جس کے بعد انکی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔ کچھ دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد اس ڈھونگی باباکی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی تھی ۔اس واقعہ کے بعد پربھنی شہر میں اس ڈھونگی بابا کے خلاف عوام میں شدید غصہ و برہمی تھی ۔بتایاجاتا ہے کہ یہ لوگوں کو بیوقوف بناکر انکا علاج کروانے کے بہانے ان کا جنسی استحصال کررہا تھا ۔آج بروز منگل آصف بابا نوری اپنے آبائی مکان واقع کالا بابر میں آیاتھا اور صبح تقریبا دس تا گیارہ بجے کے درمیان اسی گھر میں گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔آج شب بعد نماز عشاءقادرآباد پلاٹ کے قبرستان میں اسکی تدفین عمل میں آئی ۔ رات دیر گئے تک اس معاملے میں متعلقہ پولس اسٹیشن میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ چند روزقبل ہی درگاہ روڈ پر واقع ڈھونگی بابا کے آستانہ کاٹین شیڈ کچھ نوجوانوں نے گرادیاتھاا س وقت دونوں گروپ میں مارپیٹ بھی ہوئی تھی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 324کے تحت جرم درج کیا گیا تھا ۔