10 روز کے اندر ایم ٹی ایم لوٹنے کی دوسری واردات
اے ٹی ایم چوروں کی گرفتاری بنی پولیس کے لئے بڑا چیلنج
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی شہر کے انجورپھاٹا واقع شیواجی نگر میں یونین بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں لوٹ کی واردات کو ابھی دس دن بھی نہیں گزرے کہ منگل کی صبح كونگاوں واقع اجیت پٹرول پمپ کے قریب اسٹیٹ بینک آف انڈیا بینک کا اے ٹی ایم گیس کٹر کی مدد سے کاٹ کر نامعلوم لٹیروں نے 17 لاکھ 69 ہزار 500 روپئے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دس روز کے اندر اس طرح دو بینکوں کے اے ٹی ایم میں ہوئی لوٹ کی واردات سے بینک کے مینیجرز میں جہاں خوف کا ماحول طاری ہے ۔ وہیں پولیس کے لئے یہ واردات سر درد اور کٹیروں کو گرفتار کرنا بھیونڈی پولیس کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق بھیونڈی ۔کلیان روڈ پر واقع كونگاوں میں اہم روڈ کے کنارے اجیت پٹرول پمپ کے قریب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا اے ٹی ایم موجود ہے ۔جہاں منگل کے روز صبح نامعلوم لٹیروں نے اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کیمرے پر سیاہ رنگ کا اسپرے چھڑک کر اے ٹی ایم مشین کو گیس سے کاٹ کر اس میں رکھے 17 لاکھ 69 ہزار 500 روپیہ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اس واردات کا پتہ تب چلا جب ایک گاہک صبح پیسے نکالنے کے لئے وہاں گیا ۔اس نے دیکھا کہ اے ٹی ایم مشین توڑ کر رکھا پیشہ لوٹ لیا گیا ہے۔ اس کے بعد چوری کی معلومات مقامی کونگاوں پولیس اسٹیشن میں دی گئی ۔ جس کی معلومات ملتے ہی سینئر پولیس انسپکٹر رمیش کاٹکر پولیس سب انسپکٹر پون ناندرے پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر جگہ کا پنچنامہ کیا اور واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا بینک کے اے ٹی ایم کمپنی کے ملازم سدھارتھ سوريہ ونشی نے اس لوٹ کی شکایت كونگاوں پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔ بتا دیں کہ بھیونڈی کے انجورپھاٹا واقع شیواجی نگر میں بینک آف انڈیا کے بینک اے ٹی ایم کو لٹیروں نے 27 اکتوبر کو صبح توڑ کر اس میں سے تقریبا 10 لاکھ روپئے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ اسی طرح لٹیروں نے کون گاوں اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم کو توڑکر 18 لاکھ روپئے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ 10 روز کے اندر اس کی واردات سے شہر میں خوف کا ماحول ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں اتنی سیکورٹی انتظامات ہونے کے باوجود بھی اے ٹی ایم توڑ کر لٹیرے فرار ہو جا رہے ہیں اور پولیس خالی ہاتھ صرف چھان بین کر رہی ہے ۔ اس سے پہلے اے ٹی ایم کی ہوئی لوٹ کی واردات میں اب تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اے ٹی ایم کی لوٹ کی واردات بھیونڈی پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے ۔