نئی دہلی:10مارچ(ایجنسیز)لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے تاریخوں کا باضابطہ اعلان ہوچکا ہے۔ دہلی واقع وگیان بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس الیکشن کمیشن نے آج اعلان کردیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لئے 11 اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 23 مئی کو نتائج سامنے آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا ہے کہ اب ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ اگرکوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے، تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں

لوک سبھا الیکشن 2019 کا اعلان، 11 اپریل کو شروع ہوگی ووٹنگ، 23 مئی کو آئیں گے نتائج-

لوک سبھا چناو:ناندیڑ‘ پربھنی ‘اکولہ ‘ہنگولی ‘بلڈانہ ‘لاتورمیں رائے دہی کی تاریخ کااعلان

لوک سبھا الیکشن 2019 : کونسی ریاست میں کتنے مرحلوں میں چناوہوںگے معلوم کریں


واضح رہے کہ موجودہ لوک سبھا الیکشن کی مدت تین جون 2019 کو ختم ہورہی ہے۔ ایسے میں تب تک نئی حکومت کی تشکیل ضروری ہوجاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2019 کا اعلان کردیا ہے۔ 7 مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹیں، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 سیٹیں، تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 سیٹیں، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹیں، پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹیں، چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں کی 59 سیٹیں اورساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پرالیکشن ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرلا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈومان، دادرا- ناگرہویلی، دمن دیو، لکشدیپ، دہلی، پانڈوچیری میں ووٹنگ ہوں گے۔ کرناٹک، منی پور، راجستھان، تری پورہ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ آسام اورچھتیس گڑھ میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جبکہ جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اوراوڈیشہ میں چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ جموں وکشمیر میں پانچ مرحلوں میں، جبکہ بہار، مغربی بنگال اوراترپردیش میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں