ناندیڑ: 7مارچ ( ورق تازہ نیوز) جمعیت قلب ساز ناندیڑ کی اطلاع کے مطابق عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پیر طریقت جانشین قطب دکن حضرت الحاج مولانا حافظ شاہ محمد نورالحق صاحب قریشی قاسمی دامت برکاتہم اودگیر کی سرپرستی میں اولیاءمشائخین اور وابستگان سلسلہ چشتیہ صابریہ کے سلسلے کی اہم کڑی مجالس ذکر و سلوک بتاریخ 9، 10 اور 11 مارچ، بروز ہفتہ، اتوار اور پیر بمقام حیدرگارڈن دیگلور ناکہ ناندیڑ میں منعقد ہورہی ہے۔
ان مجالس میں حضرت قطب دکنؒ کے خلفاءکرام اور معروف علماءعظام کے تصوف و سلوک کے عنوانات پر تفصیلی خطابات ہوں گے۔ بعد نمازِ عشاءذکر بالجہر ہوگا۔ مجالس ذکر و سلوک مادیت کے بحر ظلمات میں ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں معرفتِ خداوندی ، بے نظیر فنائیت و بے نفسی کا درس دیا جاتا ہے۔ آدم سازی، قلب کی صیقل گری کا کارخانہ جہاں مصروفِ کا ہے آستانہ رب پر حببہ سرائی کے طور و طریقے جہاں سکھائے جاتے ہیں۔ دنیاداری کے تیز و تند آندھی اور روز بروز سر اُبھارنے والے ڈھیر سارے فتنوں کے طوفان بلاخیز کی اذیت رساں ٹھنڈک اور آگ برستانی دھوپ سے بچنے کا سا مہیا کیا جاتا ہے۔ خواب و خیال، تمناﺅں اور نہ ختم ہونے والی خواہشات کے بُت اوندھے منہ گرائے جاتے ہیں۔ جس سے دلوں کا زنگ کافور ہوتا ہے۔ جس کی حیاتِ افزا شعائیں میدانوں اور پہاڑوں کو یکساں طور پر روشن کرتی ہے، جس کی آبیاری شیخ الاسلام حضرت مدنیؒ کے خوانِ سلوک کے خوشہ¿ چیں اور ممتاز شاگرد حضرت قطب دکن نوراللہ مرقدہ¾ نے اپنے خونِ جگر سے کی ہے اور اپنے بعد ایسے وارث اور بے مثال جانشین کو اسکی قیادت سونپی جس کو فرید وقت کے خلعت فاخرہ سے نہ صرف آپ نے نوازا بلکہ اپنے حیات میں تحریری طور پر اس کی شہادت ثبت فرماگئے۔ آپ مدظلہ العالی کی زندگی کا یہی وصف درحقیقت سب سے زیادہ نمایاں اور آپ کی عظمت کے ہار کا سب سے قیمتی ….ہے۔
شان و شوکت، ٹیپ ٹاپ سے جس کی ذات، جس کا آشیانہ، جس کی زندگی کا ہر لمحہ مبّرا اور تصنع کی آمیزش سے مکمل طور پر منزّہ ہے، وہاں نہ دربانوں کا ہجوم نہ پہرہ داروں کی سختی، آپ کی مجلس باوقار، پُرہیبت ہے، شگفتہ روئی، خندہ پیشانی، بارعب چمکتا پورنور چہرہ سامعین کی نگاہوں کا مرکز ہوا کرتا ہے، ادائے دل نوازی جن کے پاس سے ہٹنے کی اجازت نہیں دیتی، اس کا اندازہ حقیقی طور پر وہی شخص کرسکتا ہے جس نے محرومی کی تلخی اور دست گری کی شیرنی کو اپنے قلب میں محسوس کیا ہو، جن کے بارے میں کسی عارف نے یوں کہا کہ
منبع سرّ نبوت ہم ولایت حیدری
فرید وقت شاہ نورالحق اودگیری