ناندیڑ:30ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) حضور قطب الاقطاب سیّدنا مخدوم میراں مکھا شاہ اولیاءجعفریہ اہل طبقاتُ العاشقان مداریہ رحمة اللہ علیہ بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ ناندیڑ مہاراشٹرا کا440 واں عرس شریف 20محرم الحرام 1440ھ مطابق یکم اکتوبر بروز پیر کو منایاجارہاہے ۔ بعد نما ز عصرمحبوب المشائخ جانشین مَکّھا شاہی تقدس مآب حضرت سیّد شاہ محمد نصیر الدین جعفری مداری اہل طبقاتُ العاشقان مَکّھا شاہی صاحب سجادہ نشین و متولی مسجد خانقاہ بارگاہ امام سلسلہ عاشقانِ مَکّھا شاہی بڑی درگاہ شریف کے مکان سے صندل نکالاجائے گااور درگاہ شریف پہنچنے کے بعد صندل مالی و فاتحہ خوانی و نیاز عام ہوگی ۔ اس تقریب میں حضرت سید شاہ محمد مجیب الباقی صاحب قبلہ جعفری مداری( سجاد ہ نشین متولی و مورثی تخت نشین درگاہ حضرت سیدنابدیع الدین زندہ شاہ مدارؓ مکن پور شریف کانپور یوپی)‘ شیخ طریقت‘عالم شریعت ‘علامہ الحاج صوفی شاہ حضرت محمد نظام الدین صاحب قبلہ نقشبندی المداری القادری سہروری چشتی دام طلبہ النورانی(ناگپور) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیںگے۔ جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر جانشین عیدروس سیدی حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفرالعیدروس صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت حبیب عیدروس ؓ (حیدرآباد)‘ حضرت الحاج کمال شاہ ملنگ مدار صاحب قبلہ ‘ اہل طبقات العاشقان مدار(گادی نشین سرائے منگلور پیر)‘ حضرت سیدشاہ مقصود عالم حسینی قبلہ مداری القادری (سجادہ نشین حضرت سیدامان اللہ حسینی ؒ بابن صاحب پہاڑی ‘نظام آباد)‘ حضرت مفتی عبدالحسیب صاحب قادری الکاظمی(ناظم اعلیٰ دارالعلوم قادریہ کاظمیہ) ‘ حضرت مفتی شمس الدین صدیقی صاحب(کامل الفقہ جامعہ نظامیہ) ‘جناب عبدالرحیم خان مداری‘ جناب عبدالقیوم خان مداری‘ جناب محمدتقی(مدیراعلیٰ روزنامہ ورق تازہ) ودیگر مدعور ہیںگے۔ 21 محرم الحرام مطابق 2اکتوبر بروز منگل بعد نماز مغرب چراغاں و نیاز عام بعد نماز عشاءمحفل میلاد شریف ہوگی ۔22 محرم الحرام مطابق3اکتوبر بروز بدھ کو بعد نماز فجرختم قرآن شریف و فاتحہ خوانی ونیاز عام کااہتمام رکھاگیا ہے۔ تمام ہی معتقدین سے ان تقاریب میںشرکت فرماکر نورانی ]عرفانی تجلیات سے مستفیض ہونے کی ابدی سعادت حاصل کریں۔ اس طرح کی گزارش برادران واہل خاندان سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف ناندیڑ نے کی ہے ۔