ناندیڑ:سڑک حادثہ میں زخمی حافظ محمدنوید انتقال کر گئے

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)حالیہ دنوں پیش آئے سنگاریڈی سڑک حادثہ کے زخمی حافظ محمدنوید صاحب جمعہ کے روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ عیاں رہے ناندیڑ شہر کی باغبان کالونی کے ساکن مولانا ندیم اشاعتی اپنے افرادخانہ کے ساتھ بذریعہ کار حیدرآبادجارہاہے تھے کہ منگل 21؍جولائی کی صبح سنگاریڈی کے قریب ان کی کارحادثہ کا شکار ہوگئی تھی۔

اس حادثہ میں مولانا ندیم اشاعتی، ان کی والدہ اور ان کی چارسالہ معصوم بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مولانامرحوم کے چھوٹے بھائی حافظ نویدشدید زخمی ہوئے تھے ابتداء میں ان کانارائن کھیڑ کے دواخانہ میں علاج کیاگیا۔

بعدازیں انہیں اورنگ آباد منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ زیر علاج تھے کہ وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور انہوں نے جمعہ کی صبح داعی اجل کو لبیک کہا۔ اس طرح اس حادثہ میں کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading