دہلی تشدد، سی اے اے داخلی معاملہ، ہندوستان میں مسلمانوں سے تفریق نہیں ہوتی: ٹرمپ

نئی دہلی: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندستان میں مسلمانوں سے تفریق کئے جانے کے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہندستان کاداخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ہندستان کے دو روزہ دورہ کومکمل … Read more

کانگریس کا دہلی تشدد کے مجرموں کے خلاف شدید کاروائی کا مطالبہ

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی اور ملک کے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وحشیانہ فسادات کے خاطیوں اور اصلی مجرموں، تشدد پسند عناصر اور انھیں مشتعل کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا … Read more

دہلی: شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا، پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کر رہے لوگوں کے مابین پرتشدد تصادم کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہاکہ تشد د کرنے والے شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس کی طرف سے مسلسل امن قائم رکھنے کی اپیل کی جارہی … Read more

مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست جہاں یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ جاری ہوا

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج یہاں ’یونیفائیڈ ڈرایيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے نئے نظام کا آغاز کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے، جس نے یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ کا ایک ساتھ افتتاح کیا ہے۔ قبل ازیں … Read more

دہلی کے حالات ہنوز کشیدہ، موج پور سمیت 4 مقامات پر کرفیوں نافذ

دہلی کے حالات ہنوز کشیدہ، موج پور سمیت 4 مقامات پر کرفیوں نافذ شمال مشرقی حالات ہنوز کشیدہ بنے ہوئے ہے۔ میڈیا رپورٹ مطابق تشدد کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ وہیں، تشدد والے 4 مقامات پر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ دہلی تشدد کے لیے مودی … Read more

این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا، این آر سی غیر ضروری: نتیش

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی) کو غیر ضروری بتایا اور کہا کہ قومی مردم شماری رجسٹر ( این پی آر ) کے حالیہ خاکہ سے مستقبل میں این آر سی کے نفاذ پر کچھ لوگوں کو خطرات لاحق ہوں گے اسی کو دیکھتے … Read more

دہلی: لاٹھی تھامے تلک دھاری نے کہا ’تمہارا نام کیا ہے! وہاں نہ جاؤ، محفوظ نہیں رہوگی‘

کیا تم مسلمان ہو؟ یہ کیسا نام ہے؟ ہندو سینا کے کارکن راجن نے موج پور میٹرو اسٹیشن کے قریب مجھ سے یہ سوال پوچھا۔ موج پور شمال مشرقی دہلی کا علاقہ ہے۔ جعفر آباد، موج پور، نور الٰہی، گھونڈا، بھجن پورہ اور چاند باغ جیسے علاقوں میں اتوار سے تشدد ہو رہا ہے۔ جب … Read more

کپل مشرا کو اپنی ہی پارٹی میں مخالفت کا سامنا، گوتم گمبھیر نے کیا کارروائی کا مطالبہ

دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تشدد کے واقعات میں اب تک 7 لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے اور پھر حالات پوری طرح سے قابو میں نہیں ہیں، اس لیے گوتم گمبھیر نے لوگوں … Read more

کشمیر سے نکلنے والے متعدد مقبول ترین اردو زبان کے رسالوں کی اشاعت بند

سری نگر: وادی کشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران جہاں اردو روزناموں کی سرکیولیشن میں دوگنا اضافہ درج ہوا وہیں اسی عرصے کے دوران سری نگر سے نکلنے والے متعدد مقبول ترین اردو زبان کے رسالوں کی اشاعت بند ہو گئی۔ وادی کشمیر میں اردو زبان میں اس وقت کوئی ادبی یا نیوز میگزین … Read more

سی اے اے تشدد LIVE: بھجن پورہ میں حالات بے قابو، کئی دکانیں نذر آتش

’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے شرپسند بھیڑ بھجن پورہ میں کر رہی توڑ پھوڑ شمال مشرقی دہلی میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور شرپسند عناصر پر قابو پانے میں دہلی پولس ناکام نظر آ رہی ہے۔ ’نیشنل ہیرالڈ‘ کی نامہ نگار ایشلن میتھیو سے موصول خبروں کے مطابق بھجن پورہ چوک … Read more

عصمت دری کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کی اسمبلی رکنیت منسوخ

لکھنؤ: اترپردیش کے زیر بحث اناؤ عصمت دری معاملہ میں سزا یافتہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کی اسمبلی رکنیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ سینگر ضلع اناؤ کے بانگر مئو اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھا اور اسے عصمت دری کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی … Read more

سی اے اے تشدد LIVE: بھجن پورہ چوک پر ایک بار پھر دو گروپ کے درمیان پتھر بازی شروع

بھجن پورہ چوک پر ایک بار پھر پتھراؤ شروع شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے باوجود بھجن پورہ سے پتھراؤ کی خبریں آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھجن پورہ چوک پر ایک بار پھر دو گروپ کے … Read more

سی اے اے تشدد LIVE: بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے خلاف پولس میں شکایت درج

کپل مشرا کے خلاف دہلی میں دو شکایات درج بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے اتوار اور پیر کے روز شمال مشرقی دہلی میں جس طرح سے اشتعال انگیز بیان بازی کی، اس سے زبردست تشدد کا ماحول پیدا ہوا جس میں اب تک 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اب کپل مشرا پر تشدد … Read more

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل، سماعت بدھ کو

شہریت ترمیمی قانون کو لے کر دہلی کے کئی علاقوں میں ہوئے تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر فوری سماعت کی عرضی کو قبول کر لیا ہے اور اس کے لیے بدھ کا دن مقرر کیا ہے۔ عرضی میں خاتون مظاہرین کے لیے … Read more

تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں، لوگ امن بحال رکھنے میں تعاون کریں: اروند کیجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے کچھ حصوں اور خصوصاً شمال مشرقی دہلی میں پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو سبھی لوگوں سے امن بحال کرنے کی اپیل کی۔ اروند کیجریوال نے آج شمال مشرقی دہلی کے سبھی اراکین اور تشدد سے متاثر دیگر علاقوں کے رکن … Read more

نربھیا کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے والی عرضی پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معالے کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے سے متعلق مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کےلئے منگل کو ٹال دی۔ جسٹس آر بھانو متی کی صدارت والی خصوصی بنچ نے یہ … Read more

دہلی تشدد: امن کی اپیل کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا ’فرقہ پرست طاقتوں کا منصوبہ ناکام بنائیں‘

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کی عوام سے فرقہ وارانہ خیر سگالی بنائے رکھنے اور ملک کو مذہب اور ذات-پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے غلط منصوبوں کو ناکام کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں دہلی تشدد میں ہلاک ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کے انتقال … Read more

سی اے اے تشدد LIVE: پولس نے تصادم کی وجہ سے اب تک 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی

پولس نے تصادم کی وجہ سے اب تک 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی دہلی پولس نے شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ روز ہوئے دو گروپوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے 7 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ دہلی پولس کا کہنا ہے کہ ایک پولس اہلکار تشدد کے درمیان ہلاک ہوا جب کہ 6 … Read more

سی اے اے تشدد LIVE: منگل کی صبح 3 بجے تک آگ زنی کے 45 فون آ چکے… فائر بریگیڈ محکمہ

دہلی: فائر بریگیڈ محکمہ کو پیر سے آج صبح 3 بجے تک آگ زنی کے 45 فون آئے شمال مشرقی دہلی کے فائر بریگیڈ محکمہ کے ڈائریکٹر کے مطابق پیر کے روز سے آج صبح 3 بجے تک آگ زنی سے جڑے 45 فون کال آ چکے ہیں۔ اب تک 3 فائر بریگیڈ اہلکار زخمی … Read more

سی اے اے تشدد LIVE: شمال مشرقی دہلی میں حالات ہنوز کشیدہ، 5 موٹر سائیکل نذر آتش

شمال مشرقی دہلی میں حالات ہنوز کشیدہ، 5 موٹر سائیکل نذر آتش شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف گزشتہ دو مہینے سے زیادہ عرصہ سے دہلی کے مختلف علاقوں میں پرامن دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ لیکن شمال مشرقی دہلی میں اتوار کے روز سے ہی حالات انتہائی کشیدہ … Read more

شمال مشرقی دہلی میں زبردست تشدد، پولیس اہلکار سمیت چارکی موت، اسکول بند رہیں گے

کل سارےدن تناؤ اورتشدد کے بعد رات کو بھی شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں تناؤ بنارہا ۔آخری اطلاعات ملنےتک کل ہوئے تشدد میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار لوگ مارے جا چکے ہیں ۔ان حالات کے مدنظردہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ اس تشدد سے متاثر علاقہ … Read more

سابرمتی آشرم میں ڈونالڈ ٹرمپ نے ’باپو‘ کا ذکر تک نہیں کیا

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابرمتی آشرم پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اس موقع پر انھوں نے باپو کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ سابرمتی آشرم پہنچے ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا کا استقبال ہندوستانی پی ایم نریندر مودی نے شال پیش کرتے … Read more

یو پی اسمبلی میں ہنگامہ، اپوزیشن کے سوالوں سے یوگی حکومت پریشان

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں پرنسپل اپوزیشن سماج وادی پارٹی و کانگریس نے اسمبلی کی کارروائی کے دوران متعدد مسائل پر وقفہ سوالات کے دوران تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔ سماج وادی پارٹی اراکین اسمبلی نے سولر پینل لگائے جانے پر حکومت کی جانب سے دی جانی والی سبسڈی کے … Read more

تاج محل ہندوستان کی خوشحالی اور متنوع ثقافت کا بہترین نمونہ: ڈونالڈ ٹرمپ

آگرہ: تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے۔ ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گزارا۔ ٹرمپ اپنی … Read more

رام نواس گوئل دوبارہ دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں نئی تشکیل دی گئی حکومت کا پہلا اسمبلی اجلاس پیر کے روز دہلی اسمبلی انتخابات میں تاریخی فتح درج کرنے کے بعد شروع ہوا۔ پیر کو ، تین روزہ اسمبلی اجلاس کے پہلے روز ، پروٹیم اسپیکر شعیب اقبال … Read more

بابری مسجد کے لیے دی گئی 5 ایکڑ زمین کو سنی وقف بورڈ نے قبول کیا

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پیر کو سنی سنٹرل وقف بورڈ کی ہوئی میٹنگ میں بورڈ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے بابری مسجد کے لئے دی گئی پانچ ایکڑ زمین کو لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جلد ہی اس ضمن میں ٹرسٹ قائم کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ … Read more

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں زائرین کے لیے کھول دیا گیا جنتی دروازہ

اجمیر:ر اجستھان میں اجمیر میں واقع معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں آج صبح جنتی دروازہ کھول دیاگیا۔ جنتی دروازے کے راستے آستانہ شریف پہنچ کر زیارت کرنے والوں کی بھیڑلگ گئی ہے۔چاند کی 29تاریخ دیکھتے ہوئے روایت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے جنتی دروازہ عام زائرینوں کےلئے کھول دیا گیا۔ دیر شام … Read more

’شاہین باغ‘ کی رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے، آئندہ سماعت 26 فرور ی کو

دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں سے بات چیت کے بعد مذاکرہ کاروں نے اپنی سیل بند رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے کر دی ہے۔ پیر کے روز رپورٹ ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لیے … Read more