اسپائس جیٹ ممبئی سے جدہ کے لئے پرواز شروع کرے گی‘کرایہ کتنا ہے جانئے

نئی دہلی، 16مئی. کفایتی طیارہ خدمات فراہم کرانے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے ممبئی او ر سعودی عرب کے شہر جدہ کے درمیان پانچ جولائی سے یومیہ پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے 20مئی سے تین گھریلو روٹوں پر نئی پروازیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ حیدراباد اور کوزی کوڈ کے بعد ممبئی تیسرا ہندستانی شہر ہے جہاں سے وہ جدہ کے لئے پرواز شروع کررہی ہے۔

ممبئی سے جدہ کا خصوصی ابتدائی کرایہ 12,399روپے اور واپسی کا کرایہ 15,399روپے رکھا گیا ہے۔ کمپنی اس روٹ پر وہ یومیہ نان اسٹاپ پرواز چلائے گی۔ایئرلائنس نے 20مئی سے گوہاٹی اور باگ ڈوگرا کے درمیان پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی اور دہرہ دون اور ممبئی اور گوہاٹی کے درمیان 20مئی سے نئی پروازیں شروع کی جائیں گی جو ا ن دونوں روٹوں پر اس کی دوسری پروازیں ہوں گی۔اس برس یکم اپریل سے اسپائس جیٹ نے 85نئی پروازوں کا اعلان کیا ہے جن میں سے 54پروازیں ممبئی کو، 16دہلی کواور آٹھ ان دونوں شہروں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading