شیوسینا کی جانب سے دیگلور ناکہ علاقہ میں بوتھ لیول ایجنٹس کی میٹنگ منعقد

ناندیڑ:۲۹؍ستمبر(راست):ووٹر لسٹ کی تشکیل نو اور ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کی شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔حکومتی سطح پر بی ایل او کی جانب سے ہر انتخابی حلقہ میں نئے ناموں کی شمولیت،ناموں و دیگر تفصیلات کی درستی،ناموں کا اخراج،رہائشی پتہ کی تبدیلی وغیرہ کام انجام دئے جارہے ہیں۔اس بار الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنے اپنے بوتھ لیول ایجنٹ مقرر کرکے یہ کام کروانے کی اجازت دی ہے۔شیو سینا کی جانب سے اس ضمن میں کافی سرگرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔شیوسینا نے ناندیڑ شمال حلقہ انتخاب کے تمام 336پولنگ بوتھس پر اپنے بوتھ لیول ایجنٹس متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں تمام بوتھس پر میٹنگیں بھی رکھی جارہی ہیں۔دیگلور ناکہ علاقہ میں بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ واقع ہیں۔ان تمام مراکز پر بھی شیوسینا نے اپنے ایجنٹس متعین کرنے کا فیصہ کیا ہے۔ا سی سلسلہ میں ٹیپو سلطان روڈ پر واقع ڈی لائٹ گیسٹ ہائوز میں پارٹی کی جانب سے ایک بوتھ لیول ایجنٹ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس میٹنگ میں شیوسینا کے نائب ضلع کو آرڈنیٹر دھونڈو دا داپاٹل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور شیوسینکوں کی رہنمائی کی۔ سرگرم شیوسینک شیخ افضل الدین (شیخ سر)نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔اس موقع پر شیوسینا لیڈران سید مصطفیٰ،شیخ موسیٰ ،محمدخواجہ ،ببلو،محمدآصف ،شیخ معز ،فیروز خان و دیگر موجود تھے۔میٹنگ میں شیوسینا کے بی ایل ایز کی تقرریاں عمل میں آئیں۔ان میں ووٹر لسٹ تقسیم کی گئیں۔ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت و اخراج یا تبدیلی سے متعلق کام کی رہنمائی کی گئی۔اس میٹنگ میں دیگلور ناکہ کی مختلف بستیوں سے آنے والے شیوسینکوں نے بڑی تعداد میں شرک کی۔

Leave a comment