سیمسنگ انڈیا نے بدھ کو اپنا ایئر پیوریفائر اے ایکس 5500 لانچ کیا ہے۔ اس کو لےکر کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایروڈائنامک ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ لیونگ اسپیس کو فوری طور پر پیوریفائی کردے گا ۔ سیمسنگ کے اس پیوریفائر کی قیمت 34990 روپے ہے اور اس کی آن لائن و آف لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔