ناندیڑ:10اکتوبر(نامہ نگار)ناندیڑ لوکل کرائم برانچ ( ایل سی بی ) دستہ نے مختلف جرائم میں ملوث مفرور مجرمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ایس پی سنجے جادھو ‘ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹراکشے کدم کی ہدایت پر مفرور اور مطلوب مجرمین کی تلاش کے لئے پی آئی ‘ایل سی بی ناندیڑ سنیل نکاڑجے کی رہنمائی میں دستہ تشکیل دیاگیاتھا ۔ اس دستہ کے اے پی و¿ئی ونود دگھورے ‘ پی ایس آئی سدانند بابوراو¿ واگھمارے اور دیگر ملازمین نے امبہ جوگائی شہر پولس اسٹیشن میں درج جرم نمبر 362/2018 دفعہ379‘ پولس اسٹیشن امبہ جوگائی شہر جرم نمبر363/2018دفعات 353‘332 ‘336‘143‘149 میں مطلوب ملزم کو 9 اکتوبر کو ناندیڑ کے نگینہ گھاٹ علاقہ سے حراست میں لیاگیا ۔ پولس نے گرفتاری کے بعد اسے امبہ جوگائی پولس کے سپرد کردیا ہے ۔ اسکے علاوہ ایل سی بی دستہ نے تیلنگانہ ریاست کے راج گوپال سیٹھ پولس اسٹیشن ضلع سدی پیٹ میں درج جرم نمبر 126/18دفعہ 395کے خطرناک تین مجرمین کو 7 اکتوبر کو ناندیڑ کے بونڈھار علاقہ سے گرفتار کرلیاگیا ۔ انکی تحویل سے دو موٹرسائیکلیں بھی ضبط کی گئی ۔ ایل سی بی دستہ نے دونوں ملزمین کو راج گوپاپ پیٹھ ضلع سد ی پیٹ پولس کے پی ایس آئی چندر شیکھر کے حوالے کردیا ۔ ناندیڑ ایل سی بی دستہ نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ومفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔سندکھیڑ پولس کوجرم نمبر 57/2014 دفعہ 420‘اور وزیرآبادپولس اسٹیشن میں درج جرم نمبر 139/2017 دفعہ115‘120(B) میں مفرور ملزم کو 7اکتوبر کو ناندیڑ کے بافنا علاقہ سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ اسے وزیر آباد پولس کے سپرد کردیاگیا ہے ۔ ایل سی بی کی کاروائی میں معاون پولس انسپکٹر جسونت سنہہ شاہو ‘ پولس نائیک پانگریکر ‘ پولس سپاہی ساتپوتے ‘ تاناجی یڑگے ] شیخ جاوید ]گھنگروسنگھ ٹاک نے بھی حصہ لیا۔