ملک کی تعمیر نو کرنے کےلئے پاپولر فرنٹ پوری طرح تیار: صادق قریشی
ممبئی : 25ستمبر(راست) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ”مسلم لیڈرس گیٹ ٹوگیدر “نامی ملک گیر مہم کے زیر اہتمام گزشتہ کل بروزِ پیر 24 ستمبر کو ممبئی شہر کے مراٹھی پترکار بھون میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ مذکورہ پروگرام ”مسلم لیڈرس گیٹ ٹوگیدر“ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ کے ریاستی ورکنگ کمیٹی ممبر صادق قریشی نے پروگرام کی غرض و غائیت اور حالات حاضرہ کے تناظر میں کہا کہ آج ملک پوری طرح سے فاسشٹ طاقتوں کے ہاتھوں میں پہنچ گیا ہے۔ اور سنگھ پریوار اِس ملک میں اپنا فرقہ وارانہ ایجنڈا نافذ کررہا ہے۔ ۴۱۰۲ئ میں جو حکومت وکاس کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی آج اُس حکومت کے پاس وکاس کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ اور آج سنگھ پریوار اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہندتوا ایجنڈا ملک پر تھوپنے کےلئے تیار کھڑا ہے۔ ۷۷۹۱ئ میں جب ملک میں ایمرجنسی نافذ ہوئی تھی اُس وقت میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پوری دنیا میں خبروں کو پھیلانے کا کام کیا۔ اُس کے بعد پوری دنیا سے ایمرجنسی کی مخالفت شروع ہوگئی۔ اور اِسی کا نتیجہ تھا کہ اُس وقت اِندرا گاندھی کو ایمرجنسی ہٹانی پڑی۔ لیکن آج اِس ملک میں بے شمار بنیادی مسائل کو چھوڑ کر میڈیا صرف ہندو مسلم خیموں میں لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ پچھلے چار سالوں سے ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی کی صورت حال نظر آرہی ہے۔ لیکن میڈیا کارپوریٹ گھرانوں کی گود میں بیٹھا ہوا ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر لوگوں کو مار دیا جارہا ہے۔ لیکن میڈیا میں یہ ساری باتیں نہیں دکھائی جاتی ہے۔ایسے حالات میں جہاں ایک طرف نفرت اور دوسری طرف خوف کی فضا ہے۔ ایسے حالات میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اپنے کاموں اور پروگراموں کے ذریعے سے مسلمانوں، ادی واسیوں، دلتوں، اور پچھڑے طبقات کے اندر اعتماد پیدا کرنے کا کام کررہا ہے۔ اور دوسری طرف فاشسٹ طاقتوں کے سامنے چیلنج بن کر کھڑا ہے۔ لوگوں کے اندر پاپولر فرنٹ حالات سے مقابلہ کرنے کی سونچ پیدا کررہا ہے۔ مذکورہ پروگرام میں ممبئی کی مصروف ترین زندگی کے باوجود بڑی تعداد میں ائمہ مساجد ، علمائ، وکیل حضرات اور سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن رہا جس میں بہت سے حضرات نے سوالات کئے اور اپنے نیک مشورے بھی دیئے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض عمران شیخ نے ادا کیے۔ شرکاءکا استقبال جناب سعید چودھری ،صدر پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ممبئی نے کیا۔ اور اختتام پر راشد خان ممبئی سکریٹری نے شکریہ ادا کیا۔