بھیونڈی سانتی نگر پولیس کا قابل ستائش اقدام

بزرگ بے سہارا خاتون کو دوا علاج کرانے کے بعد شبشتان سینٹر

بھیونڈی ( ایس اے ):- عالمی وبائی بحران کے وقت بھیونڈی پولیس کا خدمت خلق قابل تحسین رہا ہے ۔ وہی بھیونڈی شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈیسوزا اور ان کی پولیس ٹیم کا انسانیت بھرا قابل ستائش کام سامنے آیا ہے ۔ سانتی نگر پولیس نے ایک بزرگ بے سہارا خاتون کو سڑک کے کنارے لاچار حالت میں ملی تھی جسے پولیس نے علاج و معالجے کے بعد نئے کپڑے دیں کر شبشتان سینٹر ( نائٹ شیلٹر سینٹر ) میں پناہ دلائی ہے ۔ جس کی شہر بھر میں سراہنا کی جارہی ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی شانتی نگر پولیس کو اس سے قبل سائی بابا مندر کے قریب خالی پڑے بس اسٹینڈ پر ایک نامعلوم بزرگ خاتون بیٹھی ملی تھی ۔ جس میں پولیس کے پوچھ تاچھ کے بعد اندھیرے میں بیٹھی اس نامعلوم خاتون نے اپنا نام شاردا بائی (70) بتایا تھا ۔جبکہ اسے اپنے گھر والوں کا نام پتہ یاد نہیں تھا ۔ وہ صرف اتنا کہہ رہی تھی کہ اس کا پورا کنبہ مر چکا ہے ۔ بزرگ خاتون اتنی کمزور اور خراب حالت میں تھی کہ وہ چل۔بھی نہیں پارہی تھی ۔

جسے پولیس والوں نے اٹھا کر پہلے سانتی نگر پولیس اسٹیشن لایا پھر اس کے بعد سینئر پی آئی ممتا ڈیسوزا کی رہنمائی میں اس بزرگ خاتون کو علاج معالجے اور کورونا جانچ کے لئے شہر کے اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی اسی کے ساتھ ہی پولیس نے خاتون کے اہل خانہ کی تلاش بھی شروع کردی ۔ دریں اثناء خاتون کو آئی جی ایم اسپتال سے بھی علاج کے بعد چھٹی مل گئی اور اہل خانہ کا پتہ نہ مل پانے کے سبب سانتی نگر پولیس نے پھر سے بوڑھی خاتون کو واپس پولیس اسٹیشن لے آئی ۔ پی آئی ممتا ڈیسوزا نے بزرگ خاتون کا استقبال کرنے کے بعد اسے نئے کپڑے دیئے ۔ بعد ازاں 17 ستمبر کو پولیس نے سماجی کارکن ڈاکٹر سواتی خان کی مدد سے اسے اعظمی نگر کے شبشتان سینٹر میں بھیج دیا ۔ جہاں اب وہ سکون سے رہ رہی ہیں ۔ ادھر پولیس اس کے اہل خانہ کی تلاش کر رہی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بزرگ خاتون کو کورونا کے خوف سے گھر والوں نے گھر سے باہر نکال دیا ہے ۔ سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈیسوزا کے اس سراہنے اقدام کی شہر بھر میں جم کر تعریف ہورہی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading