بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی کے جبار کمپاؤنڈ میں برجیش کمار پرجاپتی (24) نامی پاور لوم مالک کو اپنے شرابی نوکر کو کام سے نکالنا بھاری پڑ گیا ۔ کام سے نکالنے پر مشتعل کاریگر نے لوم مالک کا گلا ریت کر قتل کرنے کی کوشش کی اور پھر فرار ہوگیا ۔ لوم مالک کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے شرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے ۔
پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے جبار کمپاونڈ میں برجیش کمار پرجاپتی (24) کا پاورلوم کارخانہ ہے جس میں آمین انصاری نامی ایک شخص پاور لوم چلاتا تھا ۔آمین نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے برجیش نے اسے پاور لوم چلانے کے کام سے ہٹادیا اور کانڈی مشین چلانے کا کام دے دیا جس سے مشتعل آمین انصاری نے 18 ستمبر کی رات دو بجے کے قریب سلطان ہوٹل کے قریب برجش کے گلے پر چاقو سے وار کر کے اسے قتل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ برجیش کو علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ادھر سانتی نگر پولیس نے پاور لوم مالک برجیش کی شکایت پر لوم کاریگر آمین انصاری کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ لیکن پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرپایا ہے ۔