این سی پی لیڈران کاامیت شاہ سے ملاقات کا پرتھوی راج چوہان کا دعویٰ بے بنیاد: تپاسے

ممبئی: کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان کا یہ بیان کہ این سی پی لیڈروں نے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے امیت شاہ سے ملاقات کی تھی، مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔پرتھوی راج چوہان نے یہ دعویٰ سنی سنائی باتوں پر ہے جبکہ اس معاملے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

پرتھوی راج چوہان کواس طرح کے بیان دینے سے قبل کم ازکم سچائی سے واقفیت حاصل کرلینی چاہئے۔یہ وضاحت آج یہاں این سی پی کے ریاستی ترجمان مہیش تپاسے نے کی ہے۔وہ یشونت راج چوہان پرتسٹھان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ این سی پی کے نظریات سیکولر اور مساوات پسندکے حامل ہیں اس لئے این سی پی اور اس کے لیڈر بی جے پی کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کریں گے۔تپاسے نے کہا کہ پوار صاحب کے 2 مئی کو استعفیٰ دینے کے بعد کئی میڈیا ہاؤسیس نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب ایم وی اے کا کیا ہوگا؟

ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ مہاراشٹر میں ایم وی اے متحد اور مضبوط ہے۔ وہ آئندہ مزید مضبوطی کے ساتھ میدان میں آئے گی اور مہاراشٹر سے بی جے پی کوبے دخل کرکے ہی دم لے گی۔

مہیش تپاسے نے کہا کہ چاہے اے پی ایم سی کے انتخابات ہوں یا اس سے پہلے ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہوں یا پھر قانون سازکونسل یا ضمنی انتخابات ہوں، ان کے نتائج پر غور کریں تو ایم وی اے کو ہرجگہ بھرپور کامیابی ملی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست کی عوام ایم وی اے کے ساتھ ہے۔ پوارصاحب کی ریٹائرمنٹ کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا،

اس کے برعکس، اس سے مہاوکاس اگھاڑی اور چھوٹی پارٹیوں کو متحد کرنے میں تقویت ملے گی جو قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف ہیں۔تپاسے نے کہا کہ چونکہ پوارصاحب کی سیاسی حیثیت قومی سطح کی ہے، اس لیے پوارصاحب کے فوری فیصلے کے بعد فطری طور پر ہر کوئی حیران ہے۔ پوار صاحب سے محبت کرنے والا طبقہ مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں ہے۔ اس لیے پوارصاحب سے ملنے آنے والوں کی بھیڑمیں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading