مہاراشٹر ودھان پریشد انتخابات 2026: ناندیڑ سے امرراجورکر ۔ پربھنی ۔ ہنگولی سے سعید خان کامیاب

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر ودھان پریشد کی 17 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے زیادہ تر نشستوں پر قبضہ جما لیا، جبکہ شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور چند آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ 17 نشستوں کے لیے ووٹنگ 18 جون کو ہوئی تھی جبکہ 22 جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج سامنے آئے۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست:

تھانے: رویندر پھاٹک (شیو سینا) – بلا مقابلہ منتخب

ایوت محل: دشیانت چترویدی (شیو سینا) – بلا مقابلہ منتخب

رائے گڑھ-رتناگیری-سندھو درگ: انیکیت تٹکرے (این سی پی) – بلا مقابلہ منتخب

پونے: وکرم کاکڑے (این سی پی) – بلا مقابلہ منتخب

وردھا-گڈچرولی-چندرپور: ارون لکھانی (بی جے پی) – بلا مقابلہ منتخب

اہلیانگر: پراجکت تنپورے (بی جے پی) – بلا مقابلہ منتخب

چھترپتی سمبھاجی نگر-جالنہ: سہاس شرساٹ (بی جے پی) کامیاب

ناسک: گوکل گیتے (آزاد امیدوار، بی جے پی باغی) کامیاب

بھنڈارا-گونڈیا: اویناش برہمنکر (بی جے پی)

سانگلی-ستارا: دھیریہ شیل قدم (بی جے پی)

پربھنی-ہنگولی: سعید خان (شیو سینا شندے)

سولاپور: راجندر راؤت (بی جے پی)

دھاراشیو-لاتور-بیڑ: بسوراج پاٹل (بی جے پی)

ناگپور: راجیو پوتدار (بی جے پی)

جلگاؤں: نند کشور مہاجن (بی جے پی)

امراوتی: پروین پوٹے (بی جے پی)

ناندیڑ: امر راجورکر (بی جے پی)

سیاسی تصویر

ان نتائج سے مہاراشٹر کی سیاست میں بی جے پی کی مضبوط پوزیشن ایک بار پھر واضح ہوئی ہے۔ 17 میں سے اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے بی جے پی نے ودھان پریشد میں اپنی طاقت مزید بڑھا لی ہے، جبکہ شیو سینا اور این سی پی نے بھی اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے۔ ناندیڑ کے تینوں اُمیدواروں کو حاصل ووٹوں کی تفصیلا حسب ذیل ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading