ناندیڑ: بہوکوہراساں کرنے کے معاملے میں تاجر سلیم سوداگر اورانکی فیملی کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:4 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ کے قدیم مونڈھا میںواقع فرینڈس زردہ اسٹورس اینڈ ڈرائے فروٹس کے مالک سلیم سوداگر اورانکی فیملی کے خلاف متعلقہ پولس اسٹیشن میں بہو کی شکایت پرمقدمہ درج کیاگیاہے۔پولس ایف آئی آر کے مطابق دیگلور ناکہ کے علاقے محسن کالونی میں رہائش پذیر سلیم سوداگرفیملی سے تعلق رکھنے والی انکی بہو عائشہ ایمن کو گزشتہ دو سال سے ذہنی اور جسمانی

طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا اور اس کا شوہر ریان سوداگر بار بار ہراساں کر رہا تھا۔اس کے علاوہ چھوٹا دیور اور جیٹھ بھی خاتون کے جسم کو بری نیت سے ہاتھ لگا کر چھیڑ چھاڑ کرتے رہے تھے۔ سسر اور ساس کو بتانے کے بعد بھی اس نے اسے نظر انداز کر دیا۔

اور اسے تنبیہ کی کہ وہ وہی کرے جو اس کا شوہر اسے کرنے کو کہتا ہے۔ جب عائشہ کیساتھ ناانصافی برداشت سے باہر ہوگئی تواس نے تنگ آکرپولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اپنے شوہر ریان سوداگر، سسر سلیم سوداگر، بھائی محسن سوداگر،دیورافنان سوداگر،

نند اور نندوئی حنا خان، سلیمان خان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 377، 354-A، 223 ,294, 498، کے تحت جرم درج کیاگیاہے ۔ پولیس ہیڈ کانسٹیبل گووند دلیپ راو چکرادھر اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading