شدید گرمی کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی — ضلع کلکٹر راہول کردیلے

ناندیڑ، 21 جون: (ورق تازہ نیوز)جون ماہ کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے باوجود ضلع میں مطلوبہ مقدار میں بارش نہیں ہوئی ہے، جبکہ ناندیڑ ضلع کے تمام علاقوں میں شدید گرمی برقرار ہے۔ اسی پیشِ نظر ضلع کلکٹر راہول کردیلے Rahul Kardile نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت ضلع کی تمام میڈیم اور تمام انتظامیہ کی پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی اسکولوں اور کالجوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا ہے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق 22 جون 2026 (پیر) سے ضلع ناندیڑ کی تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے صبح کے سیشن میں چلائے جائیں گے۔ تعلیمی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت دی ہے کہ ضلع کی تمام انتظامیہ اور تمام میڈیم (مراٹھی، انگریزی، اردو، ریاستی بورڈ، سی بی ایس ای اور دیگر بورڈز) کی پہلی سے بارہویں جماعت تک کی تمام اسکولیں 22 جون 2026 سے آئندہ احکامات تک مقررہ وقت یعنی صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہی چلائی جائیں۔

محکمہ تعلیم نے تمام اسکول انتظامیہ سے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading