کرجت میں این سی پی کے ’ویچارک منتھن‘ کیمپ کاانعقاد
ممبئی: ممبئی سے قریب کرجت میں این سی پی کی جانب سے 30نومبر ویکم دسمبر کو’ویچارک منتھن‘ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے قومی صدر اجیت پوار سمیت پارٹی کے تمام سرکردہ لیڈران شریک ہوئے۔ اس کیمپ میں پارٹی کے کارگزار صدر ایم پی پرفل پٹیل نے کیمپ کے انعقاد کا مقصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ غور وفکر کے ذریعے ہی کسی پارٹی یا کسی تحریک کا ہدف مقرر کیا جاتا ہے، یہ کیمپ اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے اجیت پوار کے فیصلے کے ساتھ ہزاروں لاکھوں لوگ ہیں، اجیت پوار نے جو فیصلہ کیا وہ غیرمعمولی فیصلہ ہے۔
اس موقع پر پرفل پٹیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ جس طرح میں شردپوار کے ساتھ نہایت مضبوطی سے کھڑا رہا اسی طرح اجیت پوار کے ساتھ بھی رہونگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی و وزیرداخلہ امیت شاہ سے اجیت پوار نے دہلی میں واضح طور پرکہا ہے کہ ہماری پارٹی تمام دھرم کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی اور اس کی بنیاد سیکولرازم پر ہے۔ ہم اپنی بنیاد ونظریات کے ساتھ رہیں گے۔
اس کیمپ میں این سی پی کے قومی صدر ونائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ریاستی صدر سنیل تٹکرے، ڈپٹی اسپیکر نرہری جھروال، کوآپریٹیو وزیر دلیپ ولسے پاٹل، وزیررزاعت دھنن جئے منڈے، امداباہمی وبازآبادکاری کے وزیر انل بھائی داس پاٹل، وزیرخورات وادویات دھرماراؤ باباآتمارام، وزیرکھیل سنجے بنسوڈے، وزیر اطفال وخواتین فلاح وبہبود ادیتی تٹکرے، ریاستی جنرل سکریٹری شیواجی راؤ گرجے، خواتین شعبے کی ریاستی صدر روپالی تائی چاکنکر، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر سورج چوہان، سیوادل کے صدر راجندر لاونگھرے، طلبہ ونگ کے ریاستی صدر پرشانت کدم، سماجی انصاف کے شعبے کے ریاستی صدر سنیل مگرے، اوبی سی سیل کے ریاستی صدر کلیات آکھاڑے، ریاستی کوآرڈینیٹر ایشور بال بندھو، اقلیتی سیل کے ریاستی صدر ادریس نایک واڑی سمیت ناگالینڈ کے ایم ایل ایز ودیگر عہدیداران شریک تھے۔
پہلے دن کے آخری سیشن کے بعد ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔