NCP Urdu News 30 June 22

اب بی جے پی کے سامنے این سی پی ایک چیلنج کے طور پر کھڑی رہے گی: مہیش تپاسے

شندے کو وزیراعلیٰ بناکر فڈنویس نے حکومت کا ریموٹ کنٹرول اپنے پاس رکھ لیا ہے

ممبئی:بی جے پی نے شیوسینا میں بغاوت کرواکر مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو گرانے کا پاپ کیا ہے اور بی جے پی کا یہ پاپ مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران، عہدیداران وکارکنان کبھی نہیں بھولیں گے۔ آج سے این سی پی، بی جے پی کے سامنے ایک چیلنج کے طور پر کھڑی رہے گی۔ یہ انتباہ آج یہاں این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے دیا ہے۔

این سی پی کے سربراہ شردپوار نے آج این سی پی کے تمام ممبرانِ اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی، میڈیا کو اس میٹنگ کی بریفنگ کرتے ہوئے مہیش تپاسے نے بی جے پی کو کھلا چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی این سی پی ایک قابل اور مضبوط اپوزیشن پارٹی کے رول میں نظر آئے گی۔چونکہ این سی پی کے تمام ممبران اسمبلی ممبئی میں ہیں اور انہوں نے آج پوار صاحب سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں پوارصاحب نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو گرانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل میں بی جے پی سے کس طرح مقابلہ کرنا ہے، اس بارے میں تفصیلی رہنمائی کی۔تپاسے نے کہا کہ ڈھائی سال تک مہاوکاس اگھاڑی حکومت تھی اور اس حکومت کو پوار صاحب مناسب رہنمائی کی۔ مہیش تاپسے نے یہ بھی کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اس بات کا خیال رکھا کہ ریاست کی مالی حالت کو متاثر کیے بغیر فنڈز مساوی طور پر مختص کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شیوسینا میں جو بغاوت ہوئی اس کے پیچھے بی جے پی تھی اور اس کا مشاہدہ پورے مہاراشٹر نے کیا۔ آج سے این سی پی آج سے اپنے مضبوط کارکنوں کے ساتھ دوبارہ میدان میں اتری ہے اورآنے والے انتخابات میں بی جے پی کے خلاف یم وی اے کے امیدواروں کا کامیاب کرانے کے عزم ہمارے کارکنان ولیڈران نے کرلیا ہے۔

دریں اثناء ایکناتھ شندے کے وزیراعلیٰ بنائے جانے پر مہیش تاپسے نے الزام لگایا کہ دیویندر فڈنویس نے ایکناتھ شندے کو وزیراعلیٰ بناکر ریموٹ کنٹرول اپنے پاس رکھ لیا ہے کہ تاکہ شندے آزادانہ طور پر کام نہ کرسکیں۔ تپاسے نے کہا کہ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن کس گروپ کو منظوری دے گا، لیکن ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بناکر بی جے پی نے ایک تیر سے دوشکار کرنے کی کوشش کی ہے۔ تپاسے نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ بی جے پی ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بنا کرانہیں آزادانہ فیصلہ لینے کی اجازت دے گی یا نہیں، لیکن ممبئی، تھانے، کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن میں ایکناتھ شندے کو استعمال کرکے شیوسینا کو ختم کرنے کی اس نے سازش ضرور رچی ہے۔ تپاسے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حکومت کا ریموٹ ناگپور سے چلایا جائے گا۔

Leave a comment