ممبئی:30 جون(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران آج شام اس وقت ختم ہوگیا جب ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر شیوسینا باغی گروپ کے ایکناتھ شندے نے حلف اٹھایا۔
جبکہ نائب وزیراعلی کے عہدہ پر بی جے پی سابقہ وزیرا علیٰ وسینئر لیڈر دیویندر فڑنویس نے حلف اٹھایا۔ ان دونوں کو راج بھون میں گورنر کوشیاری نے حلف دلوایا ۔
Eknath Shinde takes oath as chief minister of Maharashtra, Devendra Fadnavis as deputy CM#Maharashtra #DevendraFadnavis #EknathShinde #ITLivestream | @PreetiChoudhry https://t.co/bmfwoGLejn
— IndiaToday (@IndiaToday) June 30, 2022
دریں اثنا ءایسی اطلاع تھی کہ نائب وزیراعلیٰ کاعہدہ فڑنویس قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن نریندر مودی نے بذات خودانھیں دو مرتبہ موبائل پربات کی اور نائب وزیراعلیٰ کاعہدہ قبول کرنے کی درخواست کی جس کے بعد آج انھوں نے حلف اٹھایا ۔
#WATCH | Mumbai: Eknath Shinde takes oath as the Chief Minister of #Maharashtra pic.twitter.com/y6pJs1YeyY
— ANI (@ANI) June 30, 2022






