NCP Urdu News 23 Sep 25

شیو، شاہو، پھلے اور امبیڈکر کے سیکولر افکار کے ساتھ ہماری مضبوط وابستگی ہے: سنیل تٹکرے

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیمی صلاحیت اور عوامی کام کے بل پر تنظیم کو مزید وسعت دی جائے گی اور شیو، شاہو، پھلے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے سیکولر افکار کے ساتھ ہماری مضبوط وابستگی ہے۔ وہ کولہاپور کے گوکُل دودھ سنگھ کے سابق چیئرمین ارون ڈونگلے کے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ ارون ڈونگلے نے اپنے بے شمار ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے ’مہیلا وکاس منڈل‘ ہال میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر سنیل تٹکرے نے کہا کہ ریاست میں جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو اجیت پوار سب سے پہلے عوام کی مدد کے لیے پہنچتے ہیں۔ آج بھی کابینہ میٹنگ کے بعد وہ سولاپور اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں کے معائنہ کے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولہاپور میں پارٹی کی طاقت کو پہلے نمبر پر لانے کا کام حسن مشرف کی قیادت میں بخوبی انجام پا رہا ہے۔ وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن حسن مشرف نے کہا کہ جہاں اتحاد ہے وہاں این سی پی مل جل کر انتخاب لڑے گی، اور جہاں ممکن نہ ہو وہاں کسی پر تنقید کیے بغیر اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑا جائے گا، مگر مہا یوتی کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کولہاپور میونسپل کارپوریشن پر این سی پی کا جھنڈا ضرور لہرائے گا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ جو لوگ آج پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ان کے پیچھے پارٹی مضبوطی سے کھڑی ہے۔

اس موقع پر ارون ڈونگلے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کی۔ اسی طرح دھولیہ، ایوت محل، سولاپور اور لاتور کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران اور سابق کارپوریٹروں نے بھی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں وزیر کھیل مانک راؤ کوکاٹے، وزیر تعاون بابا صاحب پاٹل، پارٹی کے خزانچی رکن اسمبلی شیواجی راؤ گرجے، رکن اسمبلی سنجے کھوڑکے، رکن اسمبلی ادریس نائکواڑی، رکن اسمبلی وکرم کالے، سابق رکن اسمبلی راجیش پاٹل، پارٹی کے چیف ترجمان آنند پرانجے، کولہاپور کے ضلعی صدر بابا صاحب پاٹل، گوکُل دودھ سنگھ کے ڈائریکٹر رنجیت پاٹل اور کسن چوگُلے سمیت دیگر کئی عہدیداران اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جی ایس ٹی۔2 نئی نسل، قوم، ترقی، خوشحالی اور عام صارف کو بااختیار بنانے والی پالیسی ثابت ہوگی: سنیل تتکرے

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے مرکزی حکومت کے فیصلے کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے انقلابی اور تاریخی اقدام کی بدولت جی ایس ٹی۔2 ایک ایسی معاشی پالیسی کے طور پر سامنے آئے گی جو نہ صرف نئی نسل کے خوابوں کو تقویت دے گی بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی عام صارف کو بااختیار بنانے اور صنعت و تجارت کو نئی رفتار دینے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

سنیل تٹکرے نے کہا کہ جی ایس ٹی کے پہلے مرحلے نے ملک کے کاروباری ڈھانچے میں کئی اہم تبدیلیاں کیں، مگر اب دوسرا مرحلہ عوامی مرکزیت کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے کاروبار کو آسان بنانے، ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے اور عام شہری کی جیب پر پڑنے والے اضافی دباؤ کو ہلکا کرنے کی سمت میں عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔

این سی پی کے ریاستی صدر اور لوک سبھا رکن کی حیثیت سے سنیل تٹکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ حکومت عوام دوست پالیسیوں کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح اور قومی معیشت کے استحکام کو ایک ساتھ لے کر چلنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، اور جی ایس ٹی۔2 اس سمت میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

پیر کے روز رائےگڑ ضلع کے نظام پور، روہا اور مانگاؤں کی منڈیوں کے دورے کے دوران سنیل تٹکرے نے تاجروں سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ منڈیوں میں گہما گہمی اور صارفین کی بڑھتی ہوئی خریداری اس بات کی علامت ہے کہ عوام اس فیصلے کو خوشی اور اطمینان کے ساتھ قبول کر رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ منظر اس بات کا ثبوت ہے کہ جب حکومت صحیح وقت پر درست اقدامات کرتی ہے تو عوام میں اعتماد اور امید کی فضا قائم ہوتی ہے۔

سنیل تٹکرے نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی۔2 کے ذریعے مقامی منڈیوں کو نئی جان ملے گی، کسانوں کی پیداوار کو بہتر دام مل سکیں گے اور چھوٹے کاروباری افراد کو بڑے سرمایہ داروں کے دباؤ سے نجات ملے گی۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ صرف ایک مالیاتی اصلاح نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر سماجی و معاشی تبدیلی ہے جو ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

NCP Urdu News 23 Sep 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading