گجرات کے وزیراعلیٰ ووزیرداخلہ پر جب افسران سے سوال اٹھایا تھا تو استعفی لیے تھے کیا؟ نواب ملک

پرمویر سنگھ نے دہلی میں کس سے ملاقات کی؟ اس کی ہمارے پاس معلومات ہے جومناسب وقت پر باہر آئے گا

ممبئی: گجرات کے وزیراعلیٰ ووزیرداخلہ پر جب افسران نے سوال کیا تھا تو کیا اس وقت ان سے استعفیٰ لیا گیا تھا؟ یہ سوال آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کیا ہے۔ وہ بی جے پی کے وزیر روی شنکر پرساد کے ذریعے شردپوار پر کی گئی تنقید کا جواب دے رہے تھے۔

نواب ملک نے کہا کہ روی شنکرپرساد نے لوگوں کو نصیحت نہ کریں۔ بی جے پی ہائی مارلیٹی کی بات کرتی ہے لیکن اس کے کوئی بھی تنظیمی عہدے پر نہیں ہیں۔ آر ایس ایس کے دفتر میں جاکر حکومت کی رپورٹنگ کرنا یہ کہاں کہ مارلیٹی ہے۔ یہ کون سی تنظیمی پروسیس ہے؟ نواب ملک نے کہاکہ پرمویر سنگھ کا مکتوب یہ دراصل ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے۔ پرمویر سنگھ دہلی میں جاکر کس سے ملاقات کیے؟ اس کی ہمارے پاس پوری معلومات ہے جو تفتیش میں مناسب وقت پر باہر آجائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading