گزشتہ ایک سا ل میں۱لاکھ ۹۹ہزار بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیا گیا: نواب ملک

محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے مختلف پروگراموں کے ذریعے بیروزگاری دور کرنے کی کوشش

ممبئی:ریاستی حکومت کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے گزشتہ ایک سال یعنی کہ ۱۹جنوری۲۰۲۰سے ۱۹ جنوری۲۰۲۱تک ۱لاکھ ۹۹ہزار۴۸۶بیروزگارو ں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔ وہ محکمہ کی ایک سالہ کاکردگی کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھے۔

واضح رہے کہ کرونا کے بحران سے پیدا شدہ بیروزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے ریاست کے تمام اضلاع میں آن لائن روزگار میلوں نیز مہاسویم ویب پورٹل کے ذریعے مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے صرف ماہ دسمبر میں ۳۴ہزار۷۶۳بیروزگاروں کو روزگارمل چکا ہے۔جبکہ مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران دسمبر کے اخیر تک 1لاکھ 67ہزار71بیروزگاروں کو روزگار مل چکا ہے۔

محکمہ اسکل ڈیولمپنٹ نے روزگار کے متلاشی افراد اور صنعتکاروں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کے لیے درج ذیل https://rojgar.mahaswayam.gov.in ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ اس ویب پورٹل پر روزگار کے متلاشی اپنی تعلیمی لیاقت و مہارت کا اندراج کرتے ہیں۔ جبکہ اہل امیدواروں کی متلاشی کمپنیاں وادارے بھی اسی ویب پورٹل پر اندراج کرتے ہوئے اپنی ضرورت کے مطابق افراد کو تلاش کرسکتی ہیں۔ اس طرح روزگار کے متلاشیوں اور کمپنیوں واداروں کے درمیان یہ ویب پورٹل رابطہ کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ روزگار فراہم کرنے کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ روزگار کے متلاشی خواہشمندوں کو چاہیے کہ محکمہ کے مہاسویم ویب پورٹل پر موبائیل نمبر، ای میل آئی ڈی نیزآدھار نمبر کے ساتھ اپنی معلومات کا اندراج کریں۔ اگر پہلے سے اندراج کرچکے ہیں تو اپنی معلومات کو اپڈیٹ کریں۔ اہل اور قابل امیدواروں کی تلاش کرنے والی کمپنیاں وادارے بھی اسی ویب سائیٹ پر اپنی ضرورت اور معیار کا اندراج کریں۔ واٹس ایپ، اسکائیپ، زوم وغیرہ کے ذریعے اسی معلومات کی بنیاد پر انٹرویو کیے جاتے ہیں۔ اندراج کرنے والے تمام امیدواروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے محکمہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جاتی ہیں۔اس موقع پر نواب ملک نے پورے سال میں کن کن اضلاع کے کتنے لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا، اس کی معلومات بھی دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading