ذات الگ الگ ہونے پر گھر والوں کا شادی سے انکار پر۔عاشق اور معشوقہ نے زہر پی لیا

حیدرآباد، 19/ جنوری(یواین آئی) ذات کے الگ الگ ہونے پر گھر والوں کے شادی سے انکار پر ایک عاشق اور اس کی معشوقہ نے زہر پی لیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے دیگامل علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دیگما گاوں سے تعلق رکھنے والے25سالہ سری رام اور 20سالہ سجاتا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے

تاہم ان کے گھروالوں نے ان دونوں کی ذات کے الگ ہونے پر شادی سے انکارکردیا جس پر ان دونوں نے زہر پی لیا۔مقامی افراد نے سری رام نامی عاشق اور اس کی معشوقہ کو علاج کے لئے عادل آباد کے رمس اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قرار دیا تاہم لڑکی زیرعلاج ہے۔ڈاکٹرس نے بتایاکہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading