آگری کولی یوتھ فاؤنڈیشن کے اہم عہدیداران کا این سی پیِ-ایس پی میں شمولیت

ممبئی: این سی پی- ایس پی کو تنظیمی سطح پر آج مزید قوت اس وقت حاصل ہوئی جب ممبئی میں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں آگری کولی یوتھ فاؤنڈیشن کے اہم عہدیداران نے باضابطہ طور پر این سی پی- ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر اور رکنِ اسمبلی ششی کانت شندے اور بھیونڈی لوک سبھا حلقے کے رکنِ پارلیمنٹ سریش عرف بالیا ماما مہاترے کی خصوصی طور پر موجود رہے۔

این س یی- ایس پی میں شامل ہونے والوں میں آگری کولی یوتھ فاؤنڈیشن کے ضلع تھانے، رائے گڑھ اور علی باغ کے ضلع صدر نیلیش پاٹل، ایرولی اسمبلی حلقے کے صدر سندیپ پاٹل، بیلاپور اسمبلی حلقے کے صدر اویناش سُتار، کور ٹیم کے رکن سبھاش مہاترے اور ایرولی کے نوجوان کارکن ہمانشو پاٹل شامل ہیں۔ این سی پی- ایس پی کے ریاستی صدر ششی کانت شندے نے ان تمام عہدیداران اور کارکنان کا پارٹی میں پرتپاک خیر مقدم کیا اور ان کی سماجی و سیاسی سرگرمیوں کو سراہا۔ اس موقع پر ششی کانت شندے نے امید ظاہر کی کہ آگری کولی سماج کے نوجوانوں کی یہ شمولیت پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرے گی اور سماجی انصاف، مقامی مسائل اور عوامی نمائندگی کی جدوجہد کو مزید رفتار ملے گی۔

این سی پی- ایس پی کے ریاستی صدر ششی کانت شندے نے کہا کہ پارٹی نوجوان قیادت کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور آگری کولی سماج کے مسائل، حقوق اور ترقی کے لیے این سی پی- ایس پی پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والے تمام عہدیداران کو مستقبل کی سماجی و سیاسی جدوجہد کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ رکن پارلیمنٹ سریش عرف بالیا ماما مہاترے نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آگری کولی سماج کی شمولیت سے پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہوگا اور علاقائی سطح پر عوامی مسائل کو مزید مؤثر طریقے سے اجاگر کیا جا سکے گا۔ نئے شامل ہونے والے لیڈروں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ این سی پی- ایس پی کی پالیسیوں، نظریات اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے۔

NCP-SP Urdu News 24 Dec. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading