ترقی ہی ہماری توجہ کا مرکز ہے: اجیت پوار
کانگریس کے نوجوان لیڈر ویبھَو ٹھاکر سمیت ناسک ضلع کے درجنوں عہدیدار نیشنلسٹ کانگریس میں شامل
ممبئی: 15 جولائی 2025۔ ترقی کو مرکزِ توجہ بنا کر ہم کام کر رہے ہیں، ایسا یقین دلایا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بھلائی ہی ہم سب کا اصل مقصد ہے اور مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات میں ہمیں کامیابی حاصل کرنی ہے۔ اجیت پوار نے واضح کیا کہ ناسک ضلع نے اسمبلی میں ہمیں سو فیصد سیٹیں دے کر جو حمایت دی ہے، اسے میں کبھی نظر انداز نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقات، قبائلی، او بی سی، اور بہوجن سماج کو اقتدار میں نمائندگی دی ہے۔ جب ہم چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو مہاراج، جیوتیبا پھولے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں، تب ہم ان سماجوں کو سیاسی شراکت داری بھی دیتے ہیں۔ اجیت پوار نے واضح کیا کہ صرف اقتدار کا وعدہ نہیں بلکہ عملی نمائندگی ہماری ترجیح ہے۔
اس موقع پر اجیت پوار نے کانگریس چھوڑ کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ویبھَو ٹھاکر اور ان کے تمام ساتھیوں کا پارٹی میں پرتپاک استقبال کیا۔ کانگریس کے نوجوان رہنما ویبھَو ٹھاکر نے ناسک ضلع کے اپنے درجنوں کارکنوں کے ساتھ آج کے سی کالج کے ہال میں منعقد ایک عوامی پروگرام کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے اس فیصلے کو پارٹی میں نئے جوش اور توانائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے نائب صدر اَنّا بنسوڑے، پارٹی کے خزانچی و رکن اسمبلی شیواجی راؤ گرجے، رکن اسمبلی ہیرامن کھوسکر، رکن اسمبلی وجے سنگھ پٹیل، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر سورج چوہان، ریاستی نائب صدر پرمود ہندوراؤ، ریاستی جنرل سیکریٹری لطیف تمبولی، جوائنٹ خزانچی سنجے بورگے، جنوبی ممبئی کے ضلعی صدر مہندر پانسرے سمیت پارٹی کے کئی عہدیداران و کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔
