ایمس کے زیراہتمام15ستمبر کو ناندیڑمیں مسلم سائنسدان اور ان کے کارنامے “پر نمائش کاانعقاد

ناندیڑ:13ستمبر ۔(راست) ایمس(اسوسی ایشن آف انڈین مسلم اسٹوڈنٹس) جو طلبہ و نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لےے کوشاں ہے۔شہر ناندیڑ میں سال 2011سے کام کر رہی ہے۔AIMS((FEDERATION OF ISLAMIC YOUTH ORGANISATION-FIYOکی ممبر تنظیم ہے۔ FIYOیہ ایک ریاستی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں کا وفاق ہے ۔جو مسلم طلبہ و نوجوانوں میں ہم جہت ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کل ہند تعلیمی مہم جس کا عنوان” اندھیرے سے اُجالے کی طرف ©“© ہے ،جو 26/اگست 2018 سے16/ستمبر2018 کے درمیان پورے ملک میں منائی جارہی ہے ۔ اسی مہم کے ضمن میں شہر ناندیڑ میں بینر ، ہورڈنگ ،وال پوسٹر لگائے جا رہے ہیں اُسی کے ساتھ اسکولوں میں لیکچرس بھی لیے جارہے ہیں۔اسی نسبت سے بروز ہفتہ بتاریخ 15/ستمبر کوصبح سات بجے تا شام چھ بجے تک دیگلور ناکہ علاقہ کہ وسنت راﺅ کالے سینئر کالج میں سائنسی نمائش” مسلم سائنسدان اور ان کے کارنامے “ کاانعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تاکہ اس سے امت مسلمہ کی نسل نو اپنے درخشاں ماضی اوراسلاف کے کارناموں سے واقف ہو ۔ لہٰذا عوام الناس بالخصوص تمام طلبہ وطالبا ت سے نمائش میںشرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ اس طرح کا پریس نوٹ سید عمران خادم (صدر)مقامی برانچ ناندیڑنے جاری کیا ہے ۔

Leave a comment