ناندیڑ حلقہ لوک سبھا میں دوپہر تین بجے تک42.42فیصد رائے دہی

ناندیڑ:(ورقِ تازہ نیوز)26؍اپریل: ناندیڑ حلقہ لوک سبھا کیلئے رائے دہی کاسلسلہ جاری ہے۔ عوام میںکافی جوش وخروش نظرآرہاہے۔ صبح 7بجے سے رائے دہی کے عمل کاآغاز ہوا۔ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے لیے سہ پہر 3 بجے تک اوسط ووٹنگ 42.42 فیصد رہی ہے۔ناندیڑ لوک سبھا حلقہ میں شہری اور دیہی علاقوں میں صبح سے ہی ووٹنگ جوش و خروش سے جاری ہے۔

پولنگ ا سٹیشن پر دوپہر کے وقت بھی ووٹرز کی قطاریں دیکھی گئیں۔دوپہر تین بجے تک دیگلور حلقہ میں سب سے زیادہ 46.30 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

بھوکر 43.85 فیصد،ناندیڑ شمالی 41.69 فیصد،ناندیڑ جنوبی 44.35،نائگاؤں 40.79 اور دیگلور 46.30 فیصد،مکھیڑ55.37فیصد اس طرح جملہ 42.42 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔