پولس نے فی الفورحالات کوکنٹرول کرلیا‘ایس پی سنجے جادھو کادورہ
ناندیڑ:7اکتوبر(ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے انتہائی احساس سمجھے جانے والے علاقہ قدیم گنج پہلوان ٹی ہاو¿س کے پاس آج 7اکتوبربروز اتوارکوشب تقریبا ساڑھے نو بجے معمولی بات پر اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے اقلیتی فرقہ کے افراد پرسنگباری شروع کردی جس میں دونوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔جس کے بعد قدیم گنج چوراہے پر حالات کشیدہ ہوگئے اوراتوارہ پولس کا بھاری بندوبست رکھاگیا ہے۔تفصیل آج اتوار کو شب تقریباساڑھے نو بجے پہلوان ٹی ہاو¿س کے پاس موجود ایک پان پٹی پرمٹرئل لینے کے معاملے پر بحث و تکرار ہوگئی ۔جس کے بعد شانتی نگر علاقہ کی کچھ خواتین اور لڑکیاں اور نوجوان لڑکے اچانک گنج چوراہے پر پہننچ گئے اورانھوں نے فی الفور سنگباری شروع کردی ۔عینی شاہدین کے مطابق کچھ نوجوانوں کے ہاتھوںمیں لاٹھیاںبھی تھی جس کی زد میںآکر دو مسلم نوجوان زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور انھیں سرکاری دواخانہ میںداخل کیاگیا ہے۔یہ سار ا معاملہ کچھ ہی وقفہ کے دوران رونما ہوا اسلئے کسی کے کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ آخر کیا ماجرا ہے اور آناً فاناً چوراہے کی تمام دوکانیں اورہوٹلیں بند ہوگئیں ۔اتوارہ پولس اسٹیشن کو اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی واے ایس پی پاٹل ‘ پی آئی نرواڑے بھاری پولس جمعیت کے ساتھ جائے واردات پہنچ گئے ۔ جبکہ زون کے کارپوریٹرس صابرچاو¿س ‘ چاند پاشاہ قریشی‘ شمیم عبداللہ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوںکے نمائندوں بھی یہاں پہنچ گئے اورحالات کو فی الفور قابو میں کرلیا ۔ ضلع ایس پی سنجے جادھو بھی کچھ دیر بعد قدیم گنج پہنچ گئے اورحالات کاجائزہ لیا۔فی الحال رات دیر گئے ملی اطلاع کے بموجب قدیم گنج اور قدیم شہر کے دیگر علاقوں میں حالات قابو میں ہے ۔قدیم گنج سے دیگلورناکہ کی سمت جانیوالی سڑک کو بند کردیاگیاہے ۔ایس پی سنجے جادھو نے عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دیتے ہوئے محکمہ پولس کاتعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔