ناندیڑشہر میں موٹرسائیکلیں چوری کاسلسلہ جاری

ناندیڑ:3اکتوبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے دیہی پولس اسٹیشن حدود کے دوعلاقوں سے گزشتہ دنوں دو موٹرسائیکلیں چوری ہوئی ہیں ۔ 27ستمبر کو وشنوپوری سے ایک موٹرسائیکل چوری ہوئی ۔ فریادی سوپنل ہنمنت راو¿ کدم ساکن ہپرگا تعلقہ نائیگاو¿ں نے شکایت درج کروائی کہ 27 ستمبر کو شب گیارہ بجے سنہاسن بلڈئنگ سہیوگ کامپلکس کے بازو وشنوپوری میں میں انہوں نے اپنی ہیرو ہونڈا کمپنی کی اسپلنڈر موٹرسائیکل نمبرMH 26-BB- 8377 کھڑی کی تھی ۔اسی شب نامعلوم افراد نے موٹرسائکل چوری کرلی ۔دوسرے دن صبح فریادی کو گاڑی چوری کا علم ہوا ۔ فریادی نے دیہی پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے گاڑی چوری کی شکایت درج کروائی ہے ۔تعزیرات ہند کی دفعہ 379 کے تحت جرم کااندراج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی کھیرے مزید تفتیش کررہے ہیں ۔ گاڑیی چوری کی دوسری واردات ڈھوڑے کارنر لاتور پھاٹہ کے پاس رونما ہوئی۔ عبدالجبار شیخ حبیب ساکن چوپالہ ناندیڑ نے شکایت درج کروائیکہ 17 ستمبر کودوپہر ساڑھے چار بجے ڈھوڑے ہوٹل کے بازو ڈھوڑے کارنر تا لاتور پھاٹہ روڈ پر ہیرو ہونڈا اسپلنڈر پلس موٹرسائیکل نمبر MH 26-AW- 3519 کھڑی کی تھی ۔ دن کے اجالے میں ہی چوروں نے فریادی کی موٹر سائیکل چوری کرلی ۔ گاڑی کی قیمت 28ہزار روپے ہے ۔ چوری کے پندرہ دنوں کے بعد گزشتہ روز دیہی پولس اسٹیشن میں اسکی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ پی ایس آئی کھیرے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Leave a comment