شیوسینا کے ناندیڑ ضلع صدور کاانتخاب

دتا پاٹل‘آنندبونڈھارکراورامیش منڈے کوذمہ داری
ناندیڑ:3اکتوبر(ورق تازہ نیوز) گزشتہ چند دنوں سے شیو سینا کے ضلع چیف کی تقرری پر جاری بحث کاآج اختتام ہوگیا ۔ناندیڑ ضلع میں توقع کے مطابق، 3 ضلع سربراہ منتخب ہوئے ہیں ۔جن میں دتا پاٹل کوکاٹے‘ آنندراو بونڈارکر اور امش منڈے کو ضلع صدر کے طور پرتقرر کیاگیا ہے ۔گزشتہ چند مہینے سے شیوینا کے ضلع صدر کی تقرریاں زیرالتوا تھی۔ ایک درجن سے زیادہ سینا لیڈران ان عہدوں کیلئے خواہشمند تھے۔ ان خواہشمندوں نے ممبئی میںماتوشری پر فیلڈئنگ بھی لگائی تھی. اس عہدہ کیلئے کافی رسہ کشی جاری تھی اسلئے ضلع چیف کی ذمہ داری کس کوسونپی جائے گی اس پر تجسس تھا او رآخر کار آج 3 اکتوبر کو ممبئی سے شائع ہونے والے شیوسینا کے ترجمان ”سامنا“اخبار میں ضلع صدور کے ناموں کااعلان کیاگیا۔کوکاٹے پر ناندیڑشمال ‘کنوٹ ‘حدگاو¿ںحلقہ اسمبلی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ بونڈھارکر پر ناندیڑحلقہ اسمبلی جنوب ‘ لوہا‘ بھوکر حلقوں کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ جبکہ منڈے پر مکھیڑ‘دیگلور اور نائیگاو¿ں حلقہ اسمبلوںکی ذمہ داری دی گئی ہے۔کوآرڈینیٹر کے طور پربابوراو¿ کدم اورمعاون رابطہ کار کے عہدہ پر بھوجنگ پاٹل کا انتخاب کیاگیا ہے۔بنڈوکھیڑکر کی نائب ضلع چیف اور وینکٹ راو¿ لوہبندے کاآرگنائزر کے عہدہ پرانتخاب کیاگیا۔ ان عہدیداروں کے انتخاب کے بعد شیوسینا میں کہیں خوشی اورکہیںغم کاماحول ہے ۔

Leave a comment