MRCC Urdu News 17 Jan. 26

ممبئی میں کانگریس کی کامیابی اطمینان بخش، نامساعد حالات میں بھی کارکنان جم کر مقابلہ کیا: سچن ساونت

آپریشن کمل کا خوف اب بی جے پی کے اتحادیوں میں، شندے سینا کو جیتنے والے کارپوریٹرس چھپانے کی نوبت

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حکمراں مہایوتی کی جانب سے پولیس، انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے سہارے سام، دام، دَنڈ اور بھید کی پالیسی بڑے پیمانے پر استعمال کیے جانے کے باوجود کانگریس پارٹی کے کارکنان نے عزم، استقلال اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ نہایت نامساعد حالات میں منعقد ہونے والے اس انتخاب میں اگرچہ کانگریس کو حاصل ہونے والی نشستیں تعداد کے اعتبار سے بہت زیادہ نہیں ہیں، لیکن ممبئی میں پارٹی کو جو کامیابی ملی ہے وہ اطمینان بخش ضرور ہے۔ آئندہ دور میں پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ بات آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری اور ممبئی کانگریس کے چیف ترجمان سچن ساونت نے کہی ہے۔

راجیو گاندھی بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سچن ساونت نے کہا کہ بی جے پی منظم طریقے سے اپوزیشن پارٹیوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن امیدواروں کو توڑنا، پارٹیوں میں پھوٹ ڈالنا، اپوزیشن کو کسی قسم کی مدد یا فنڈنگ نہ ملنے دینا یہ سب طریقے حکمراں بی جے پی کی جانب سے اپنائے گئے۔ اس غیر اخلاقی ماحول کے باوجود کانگریس پارٹی اور اس کے کارکنان ڈٹے رہے اور پوری شدت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ کانگریس نے اس انتخاب میں 152 امیدوار میدان میں اتارے تھے، جن میں سے 24 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ اس نتیجے سے کانگریس کارکنان کا حوصلہ پست نہیں ہوا بلکہ یہ فتح انہیں نئی توانائی دینے والی ہے۔ ہم اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیں گے، نتائج کا تجزیہ کریں گے اور آئندہ مزید طاقت اور عزم کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی یہ لڑائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

سچن ساونت نے مزید کہا کہ آپریشن کمل کے ذریعے بی جے پی نے اپوزیشن پارٹیوں کو توڑا، لیکن اب اسی آپریشن کمل کا خوف بی جے پی کے اتحادیوں میں بھی سرایت کر گیا ہے۔ اسی خوف کے سبب شندے سینا کو اپنے منتخب کارپوریٹرس کو چھپا کر رکھنے کی نوبت آ گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سچن ساونت نے کہا کہ ونچت بہوجن اگھاڑی کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات درست نہیں ہیں۔ انہیں ان کی مطلوبہ نشستیں دی گئیں، تاہم بعض جگہوں پر امیدوار دستیاب نہ ہو سکے اور کچھ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوا۔ اگر دونوں جانب سے بہتر منصوبہ بندی ہوتی تو نتائج مزید بہتر ہو سکتے تھے۔اس پریس کانفرنس میں ممبئی کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر سریش چندر راج ہنس بھی موجود تھے۔

MRCC Urdu News 17 January 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading