MPCC Urdu News 7 July 23

سیاسی عصبیت کی وجہ سے راہل گاندھی کے خلاف کارروائی، سپریم کورٹ جائیں گے: نانا پٹولے

آخر وزیر اعظم نریندر مودی کا للت مودی اور نیرو مودی سے کیا رشتہ ہے؟

کانگریس کارکنان مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اترے، پوری ریاست میں شدید احتجاج

نریندرمودی کی آمریت کے سامنے کانگریس کبھی نہیں جھکے گی: نسیم خان

تھانے میں ناناپٹولے اور ممبئی کے ولے پارلے میں نسیم خان کی قیادت میں احتجاج

ممبئی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف جان بوجھ کر سیاسی عصبیت کی وجہ سے جھوٹی شکایت درج کروائی گئی ہے۔ راہل گاندھی نے کسی طبقے کی توہین نہیں کی ہے لیکن بی جے پی اپنی گھٹیا سیاست کے ذریعے راہل گاندھی کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہے اور کانگریس کو عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر براہ راست تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن ایک بات طے ہے کہ سیاسی عصبیت کی وجہ سے راہل گاندھی کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے راہل گاندھی کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے بعدکانگریس کے کارکنان پوری ریاست میں سڑکوں پر ترآئے اور ظالم وجابرمودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تھانے میں ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے بی جے پی اور مودی حکومت کو جم کرنشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف سیاسی انتقام کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی درخواست گجرات ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے لیکن کانگریس اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔ یہ لڑائی بڑی ہے اور کانگریس ملک میں آمریت کے خلاف مضبوطی سے لڑے گی۔ راہل گاندھی نے بدعنوان نیرو مودی اور للت مودی پر تنقید کی تھی۔ اگر ہم کرپٹ لوگوں پر تنقید کرتے ہیں تو یہ کسی بھی ذات اور برادری کے خلاف کیسے ہوسکتی ہے؟

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ نیرو مودی، للت مودی عوام کے کروڑوں روپئے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہوگئے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ آخریہ لوگ پی ایم مودی کے کون ہیں، نریندرمودی اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟انہوں نے کہاک ہ مودی حکومت ڈری ہوئی ہے اور اقتدار چلے جانے کے ڈر سے اس قسم کی کارروائی کررہی ہے۔ بی جے پی کی یہ حرکت جمہوریت کا گلاگھوٹنے اور اس کی شبیہ کو داغدار کرنے والا ہے۔

دوسری طرف مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر سابق وزیر نسیم خان کی قیادت میں ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ولے پارلے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ہائی وے کو بند کرکے بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر شمالی وسطی ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش امین، ممبئی مہیلا کانگریس کی صدر انیشا باگل سمیت کانگریس کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم خان نے کہا کہ مودی حکومت راہل گاندھی سے خوفزدہ ہے اور ان کی آواز کو دبانے کے لیے ان پر جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔ لیکن راہل گاندھی ایسی آمریت سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم سب ملک کے کروڑوں کانگریس کارکن ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

ممبئی کے دہیسر علاقے میں سابق وزیر اسلم شیخ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف شہروں میں بھی کانگریس کے کارکنان سڑکوں پر اترکر مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading