ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال تنظیمی امور کا لیں گے جائزہ
24 فروری کو تمام ضلعی صدور اور 25 فروری کو ریاستی عہدیداروں کا اجلاس ہوگا
ممبئی: کانگریس کے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہرش وردھن سپکال نے تنظیم کی مضبوطی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست بھر کے تمام ضلعی کانگریس کمیٹیوں کے صدور کا اجلاس پیر، 24 فروری 2025 کو دوپہر 1:30 بجے، جبکہ منگل، 25 فروری کو دوپہر 1:30 بجے ریاستی کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ان اجلاسوں میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال، ضلعی صدور اور عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ان اجلاسوں میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ایم ایل اے وجے وڈیٹی وار، قانون ساز کونسل میں کانگریس کے پارلیمانی لیڈر ایم ایل اے ستیج عرف بنٹی پاٹل، ریاستی ورکنگ صدر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نسیم خان، رکن پارلیمنٹ چندرکانت ہنڈورے، ایم پی پرنیتی شندے، کنال پاٹل، مظفر حسین اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹریز بی ایم سندیپ اور کنال چودھری موجود رہیں گے۔ یہ معلومات ریاستی کانگریس کے نائب صدر ایڈووکیٹ گنیش پاٹل نے دی ہے۔