انڈیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، کوہلی کی سنچری

آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں روایتی حریف انڈیا کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی جب کہ گرین شرٹس نے سست بیٹنگ کے بعد کمزور بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستانی بیٹرز مقررہ پچاس اوورز بھی مکمل کھیل نہ پائے اور دو گیند قبل ہی 241 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا نے اننگز کا جارحانہ اور پر اعتماد انداز میں آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کیا۔

انڈین اننگز میں سٹار بیٹسمین وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی۔ انھوں نے چوکا لگا کر نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ ہدف بھی حاصل کیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading