کانگریس کے دورِ حکومت میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ٹوویٹ کرنے والے امیتابھ واکشے کمار اب خاموش کیوں؟

ممبئی: مرکز میں مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ عوام پر حکومتی مظالم کا گراف روز بہ روزبڑھتا جارہا ہے۔ پٹرول، ڈیژل وکوکنگ گیس کی قیمتوں میں روزآنہ اضافہ کیا جارہا ہے۔ فی الوقت پٹرول فی لیٹر96روپئے تو ڈیژل 86روپئے فی لیٹر ہوچکا ہے جبکہ کوکنگ گیس سیلنڈر کی قیمت ۸ سو روپئے ہوچکا ہے۔

کورونا بحران کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ختم ہوچکا ہے۔ ملازمت پیشہ و اوسط طبقے کے لوگوں کا جینا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ ایسے میں مہنگائی میں اضافے وایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے مودی سرکار لوٹ مار مچارکھی ہے۔ مودی سرکار ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے وگرنہ کانگریس سڑکوں پر اترکر اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔ یہ انتباہ آج یہاں مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے دی ہے۔

کانگریس دفتر گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناناپٹولے نے مزید کہا کہ مودی حکومت عام لوگوں کی حکومت نہ ہوتے ہوئے چند مٹھی بھر سرمایہ داروں کی حکومت ہے جو انہیں کے مفاد کے لیے کام کررہی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں نچلی سطحوں پر ہیں جس کے مطابق ملک میں پٹرول 35روپئے تو ڈیژل 25روپئے فی لیٹر فروخت ہونا چاہیے مگر ملک کے کئی مقامات پر پٹرول

سیکڑہ پار کرچکا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔ ناناپٹولے نے کہا کہ پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان تو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق راجیہ سبھا میں اپنی معذوری ظاہر کرتے ہوئے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ایندھی کی قیمتیں کم کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل پٹرول وڈیژل کی قیمتیں کم کرنے وعدہ کیا تھا مگر اس وعدے کو اس نے توڑ دیا۔ کیا بی جے پی کو لوگوں نے اپنی جیبیں کانٹے کے لیے اقتدار سونپا تھا؟ مودی سرکار کو اس کا جواب عوام کو دینا چاہیے۔

ناناپٹولے نے کہا کہ یوپی اے حکومت جمہوری طرزوں پر چلنے والی حکومت تھی اسی لیے جب پٹرول70روپئے لیٹر ہوا تھا تو فلم اداکار امیتابھ بچن واکشے کمار جیسی دیگر شخصیات اس اضافے کے خلاف ٹوویٹ کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کرتے تھے۔ اب جبکہ پٹرول سیکڑہ پار کرچکا ہے تو امیتابھ بچن واکشے کمار جیسے ایک بھی سلیبریٹی نے اس کے

خلاف ایک بھی ٹوویٹ نہیں کیا۔ وہ اب خاموش کیوں ہیں؟ ان کے ہاتھوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ اب ٹویٹر پر نہیں چلتے۔ مودی سرکار کی آمریت کے خلاف بولنے کی ان میں ہمت نہیں ہورہی ہے کیا؟ ناناپٹولے نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار ایندھن وگیس کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے کر عوام کو راحت دے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت، اتل لونڈھے، دیوانند پوار وراجن بھوسلے بھی موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading