MPCC Urdu News 11 December 25

آبی تحفظ محکمہ کی منظوری تک سنجے راٹھوڑ کو چھترپتی سنبھاجی نگر میں داخل نہیں ہونے دیں گے: کانگریس

والمی میں کانگریس کا روزگار ستیہ گرہ، بے روزگار انجینئروں کی بڑی تعداد میں شرکت، حکومت پر بار بار دھوکہ دہی کا الزام، تمام خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا مطالبہ

چھترپتی سنبھاجی نگر: یہاں پر منعقدہ روزگار ستیہ گرہ میں کانگریس نے ریاستی حکومت کو واضح طور پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک آبی تحفظ محکمہ کا مکمل ڈھانچہ منظور نہیں کیا جاتا، تب تک آبی تحفظ کے وزیر سنجے راٹھوڑ کو چھترپتی سنبھاجی نگر ضلع میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کانگریس کے مطابق ریاست بھر کے لاکھوں بے روزگار نوجوان اور انجینئر حکومت کی مسلسل ٹال مٹول اور وعدہ خلافیوں سے شدید پریشان ہیں اور محکمہ کے ڈھانچے کی منظوری میں تاخیر ان کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

شہر کے والمی میں منعقدہ اس روزگار ستیہ گرہ کی قیادت مہاراشٹر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری اور روزگار و خود روزگار محکمہ کے کنوینر دھننجے شندے اور شہر ضلع کانگریس کے صدر یوسف شیخ نے کی۔ اس موقع پر ریاستی لیڈروں میں دیپالی مسال، روشنی بھگنوری پٹیل، پروین کیدار، پرمود سونونے اور دیگر عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام میں شریک بے روزگار انجینئرز نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور کہا کہ حکومت نے کئی بار بھرتی کے اعلانات کیے مگر زمینی سطح پر نہ کوئی اشتہار نکالا گیا، نہ محکمہ کا ڈھانچہ منظور کیا گیا، نہ ہی کوئی تقرری عمل میں آئی۔

کانگریس کے وفد نے والمی کی کمشنر ڈاکٹر انجلی رمیش کو اپنا تحریری مطالبہ نامہ پیش کیا جس میں محکمۂ آبی تحفظ کے ڈھانچے کی فوری منظوری اور تمام خالی اسامیوں پر فوری بھرتی شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مطالبات فوراً ریاستی حکومت تک پہنچائے جائیں گے اور معاملے پر جلد گفتگو کی جائے گی، ساتھ ہی فیصلے سے بے روزگار نوجوانوں کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔ دھننجے شندے نے واضح کہا کہ جب تک نوجوانوں اور بے روزگار انجینئرز کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا، یہ تحریک کم نہیں ہوگی بلکہ اور زیادہ شدت اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جھوٹے وعدوں کے لیے اب ضلع میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی اور عوامی روزگار کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

MPCC Urdu News 11 December 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading