ناندیڑ:26 مئی۔(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ۔شیوسینا اتحاد کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ کانگریس ۔این پی سی مہااگھاڑی کو محض 5سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ ایم آئی ایم ۔ونچت اگھاڑی نے اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرکے سیاسی پنڈتوں کوچونکادیا ہے ۔ اگر تاحال ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں تو ریاست میں پھر ایکبار بی جے پی ۔سینا اتحاد کو زبردست کامیابی ملے گی ۔ ٹی وی 9 مراٹھی چینل نے آج شام ٹی وی انتخابی سروے کی رپورٹ دی ہے ۔چینل نے مراٹھواڑہ کی 48اسمبلی حلقوں کے سروے میں بتایا کہ بی جے پی ۔سینا اتحاد کو 39 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔جبکہ کانگریس ۔ راشٹروادی کانگریس مہااگھاڑی کوصرف 6 سیٹیں ملیں گی مگر مجلس اتحادالمسلمین ۔ونچت اگھاڑی اتحاد کو مراٹھواڑہ میں چار سیٹوں پر کامیابی ملے گی ۔اس کے علاوہ آزاد امیدوار مراٹھواڑہ کی ایک نشست پر کامیاب ہوگا ۔ناندیڑضلع میں کانگریس پارٹی کونقصان اٹھانا پڑے گا۔مراٹھواڑہ کی 48 نشستوں پر سروے کے مطابق کونساامیدوار کونسے حلقہ اسمبلی سے کامیاب ہوگا اس کی تفصیل اس طرح ہے ۔
جالنہ(شیوسینا)‘بدناپور(بی جے پی)‘بھوکردن (بی جے پی)‘سلوڑ(بی جے پی)‘ پھلمبری (بی جے پی)’پیٹھن (شیوسینا)‘کنڑ (ایم آئی ایم ) ‘اورنگ آباد سنٹرل (ایم آئی ایم ) ُ‘کیج (بی جے پی)‘پرلی (بی جے پی)‘لاتور دیہی (بی جے پی)‘لاتورشہر(بی جے پی)‘احمدپور (بی جے پی)‘اودگیر (بی جے پی)‘نیلنگانہ (بی جے پی)‘اورنگ آبادمغرب(شیوسینا)‘اورنگ آباد مشرق(ایم آئی ایم ) ‘ گنگا پور (بی جے پی)‘ویجاپور (ایم آئی ایم ) ‘گیورائی (بی جے پی)‘ماجلگاوں(بی جے پی)‘بیڑ (راشٹروادی کانگریس ) ‘آشٹی (بی جے پی)‘عمرکھیڑ(شیوسینا)‘بسمت (شیوسینا) ‘کلمنوری (شیوسینا)‘ ہنگولی (شیوسینا)‘ بھوکر (کانگریس) ‘ناندیڑجنوب(کانگریس)‘کانگریس شمال ( کانگریس) ‘نائیگاوں(کانگریس) ‘اوسہ ((بی جے پی)‘عمرگہ (بی جے پی)‘تلجاپور (بی جے پی)‘عثمان آباد (شیوسینا)‘پرانڈا(شیوسینا) ‘بارشی (راشٹروادی) ‘ کنوٹ ( کانگریس) ‘حدگاوں(کانگریس)‘دیگلور(بی جے پی)‘ مکھیڑ (بی جے پی)‘جنتور(راشٹروادی)‘پربھنی ( راشٹر وادی )‘گنگاکھیڑ(شیوسینا)‘پاتھری (راشٹروادی)‘پرتور (شیوسینا)‘ گھن سانگوی(بی جے پی)۔





