ناندیڑ کے ایک ہی خاندان کا ساتواں فرد بھی ڈاکٹر بن گیا!

ڈاکٹر شبیہہ احمد کی دختر عائشہ کی BDS امتحان میں قابلِ تحسین کامیابی

ناندیڑ، 9 ستمبر (راست): ناندیڑ شہر کے ایک جانے مانے علمی و تعلیمی گھرانے کا ساتواں فرد بھی ڈاکٹر بن گیا ہے۔ شہر کی معروف تجارت پیشہ شخصیت مرحوم محمد شریف کی پوتی اور روزنامہ ورقِ تازہ ناندیڑ کے مدیر اعلیٰ محمد تقی کی حقیقی بھتیجی عائشہ بنت ڈاکٹر محمد شبیہہ احمد صدیقی (ماہر امراضِ شوگر) ساکن ممبرا، ضلع تھانہ نے Summer 2026 میں منعقدہ BDS کے فائنل امتحان میں %67 فیصد نشانات حاصل کر کے قابلِ تحسین کامیابی حاصل کی ہے۔

اُنھیں اپنی کلاس میں Topper ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وہ ایم۔اے ۔رنگون والا کالج آف ڈینٹل سائنسس پونہ کی ہو نہار طالبہ ہیں۔ وہ مستقبل میں ڈینٹل سائنسس میں M.D.S کرنا چاہتی ہیں۔ عائشہ کے بڑے بھائی عبداللہ نے کے۔ای۔ایم۔ ہاسپٹل و میڈیکل کالج ممبئی سے MBBS کیا ہے، وہ فی الحال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو میں Neuroscience کے شعبہ میں فیلو ان IISc. کی حیثیت سے ریسرچ کر رہے ہیں۔

عبداللہ جن کا تعلیمی کیریئر کافی درخشاں رہا ہے نے U.S.A کا پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ چنانچہ وہ 6 ماہ امریکہ میں زیر تعلیم بھی رہے ہیں۔ وہ USA کی فیلوشپ کی منظوری کے انتظار میں ہیں جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ عائشہ کے برادرِ خورد محمد حمزہ ولد ڈاکٹر شبیہہ احمد صدیقی ایم جی ایم کے میڈیکل کالج کامیتھے، نئی ممبئی میں MBBS سالِ دوم کے طالب علم ہیں۔ سینئرجرنلسٹ محمد تقی کا ایک بیٹا ڈاکٹر محمد شارق MBBS, DCH, DNB (ماہر امراضِ اطفال)ہے۔ اُن کی اہلیہ ڈاکٹر فرح تحسین ہاشمی MBBS, M.D. (Community Medicine) ہیں اور وہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ناندیڑ میں برسرِ خدمت ہیں۔

محمد تقی کے بھائی محمد نثار احمد ولد محمد شریف (مرحوم) کی دختر ثانیہ BDS ڈاکٹر ہیں۔ اس طرح اللہ ربّ العزّت نے ایک ہی خاندان میں آٹھ ڈاکٹرس کو پیدا کیا ہے۔ یہ اُس کا بڑا کرم و احسان ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading