ناندیڑ: نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اہلیۂ بشیر احمد پردیسی مرحوم، اور والدۂ محترمہ فاروق احمد پردیسی (برتن والے)، چوک بازار ناندیڑ، اور عبدالمجید و صادق بھائی کی والدہ محترمہ کا آج بروز بدھ انتقال ہوگیا ہے۔إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
نمازِ جنازہ:ان شاء اللہ شام 5:45 بجے حیدر باغ میں واقع گھر سے جنازہ روانہ ہوگا۔ بعد نمازِ مغرب مسجدِ سرائے فقر اللہ شاہ، اتوارہ میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں آئے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے حق میں صدقۂ جاریہ بنائے۔آمین ثم آمین۔