ممبئی:14۔اکتوبر۔(ایجنسیز)بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ می ٹو مہم کے تحت جنسی استحصال کی اپنی کہانیوں کو شیئر کرنے والی خواتین کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہیں ، کیونکہ وہ ان خواتین کا درد بخوبی سمجھتے ہیں ، جس سے وہ گزری ہیں ۔سیف نے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے استحصال کا سامنا کیا تھا ، لیکن وہ جنسی نہیں تھا ۔ سیف نے کہا کہ میرے کیریئر میں میرا بھی استحصال ہوا ہے ، یہ جنسی نوعیت کا نہیں تھا ، لیکن 25 سال پہلے مجھے ستایا گیا تھا اور میں اب بھی اس کو لے کر غصے میں ہوں ۔سیف علی خان نے کہا کہ زیادہ تر لوگ دوسرے لوگوں کو نہیں سمجھتے ہیں ۔ دوسرے لوگوں کے درد کو سمجھنا بہت مشکل ہے ۔ میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ہوں ، کیونکہ میں آج اہم نہیں ہوں ، یہاں تک کہ جب میں سوچتا ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہو ، تب مجھے غصہ آجاتا ہے ۔ آج ہمیں خواتین کا خیال رکھنا ہے۔سیف نے کہا کہ مجرموں کو سزا ملنی چاہئے ۔ پھر خواہ وہ پرانے معاملات میں ہی قصوروار کیوں نہ پائے جائیں ۔